صحیح مسلم 4359: كتاب الفضائل
عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ نے ہمیں بتایا کہ حضرت موسیٰؑ بڑے حیادار تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی عریاں نہیں دیکھے گئے۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے کہ بنی اسرائیل نے کہا کہ وہ فتق سے بیمار ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے چھوٹے چشمہ سے غسل کیا اور حجر پر اپنے کپڑے رکھے اور حجر دوڑنے لگا اور حضرت موسیٰؑ نے اپنے سوٹے کے ساتھ اسے مارتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اے حجر میرا کپڑا، حجر میرا کپڑا یہاں تک کہ حجر بنی اسرائیل کے ایک گروہ کے پاس آ کھڑا ہوا تو یہ آیت نازل ہوئی۔ یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِینَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَّا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللَّہِ وَجِیہًا یعنی اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے موسیٰؑ کو تکلیف دی پھر اللہ نے اسے اس سے بری کر دیا جو انہوں نے کہا اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی وجاہت والا تھا۔
Urdu translation: Noor Foundation