صحیح مسلم 4360: كتاب الفضائل

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ موت کا فرشتہ حضرت موسیٰؑ کی طرف بھیجا گیا۔ جب وہ (فرشتہ) حضرت موسیٰؑ کے پاس آیا تو حضرت موسیٰؑ نے اسے (ایک طمانچہ) مارا اور اس (فرشتہ) کی آنکھ پھوڑ دی۔ چنانچہ وہ (فرشتہ) اپنے رب کی طرف گیا اور عرض کیا کہ تو نے مجھے ایک ایسے بندہ کی طرف بھیجا جو مرنا نہیں چاہتا۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں پھر اللہ نے اسے اس کی آنکھ لوٹا دی اور فرمایا اس کی طرف واپس جاؤ اور اس سے کہو کہ وہ اپنے ہاتھ کو بیل کی پیٹھ پر رکھے تو جتنے بال اس کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے تو ہر بال کے بدلے اسے ایک سال (کی عمر) ملے گی۔ حضرت موسیٰؑ نے عرض کیا اے میرے رب پھر کیا ہو گا؟ اللہ نے فرمایا پھر موت ہے۔ حضرت موسیٰؑ نے عرض کیا (موت ہی ہے تو) ابھی سہی۔ پھر موسیٰؑ نے اللہ سے التجاء کی کہ وہ انہیں ارض مقدسہ سے اتنا قریب کر دے جتنی دور پھینکنے پر ایک پتھر گرتا ہے۔ اس پر رسول اللہؐ نے فرمایا اگر میں وہاں ہوتا تو تمہیں ضرور ایک رستہ کے پہلو میں سرخ ٹیلے کے نیچے ان کی قبر دکھا دیتا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُرْسِلَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَلَمَّا جَاءَهُ صَكَّهُ فَفَقَأَ عَيْنَهُ فَرَجَعَ إِلَى رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدٍ لاَ يُرِيدُ الْمَوْتَ - قَالَ - فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ إِلَيْهِ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَى مَتْنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِمَا غَطَّتْ يَدُهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ سَنَةٌ قَالَ أَىْ رَبِّ ثُمَّ مَهْ قَالَ ثُمَّ الْمَوْتُ . قَالَ فَالآنَ فَسَأَلَ اللَّهَ أَنْ يُدْنِيَهُ مِنَ الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلَوْ كُنْتُ ثَمَّ لأَرَيْتُكُمْ قَبْرَهُ إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ تَحْتَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی