صحیح مسلم 4361: كتاب الفضائل
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ موت کا فرشتہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ اپنے رب کے بلاوے کو قبول کرو۔ انہوں نے کہا کہ حضرت موسیٰؑ نے موت کے فرشتہ کی آنکھ پر تھپڑ مارا اور اسے پھوڑ دیا۔ انہوں نے فرمایا پھر فرشتہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ گیا اور عرض کیا کہ تونے مجھے ایسے بندہ کی طرف بھیجا جو مرنا نہیں چاہتا اور اس نے میری آنکھ بھی پھوڑ ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر اللہ نے اسے اس کی آنکھ لوٹا دی اور فرمایا کہ جاؤ میرے بندہ کے پاس اور کہو کہ تم زندگی چاہتے ہو؟ پس اگر تم زندگی چاہتے ہو تو اپنا ہاتھ بیل کی پیٹھ پر رکھو۔ پس تمہارے ہاتھ نے جتنے بال ڈھانپ لئے، ہر بال کے مطابق تم ایک سال زندہ رہو گے۔ انہوں نے کہا پھر کیا ہوگا؟ اس نے کہا پھر تم مر جاؤ گے۔ انہوں نے کہا تو پھر ابھی سہی۔ اے میرے رب! تو مجھے ارض مقدسہ سے ٹپے بھر فاصلہ پر وفات دے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر میں اس (ارض مقدسہ) کے پاس ہوتا تو ضرور ایک راستہ کے پہلو میں سرخ ٹیلے کے قریب تمہیں اُن کی قبر دکھا دیتا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " جَاءَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَالَ لَهُ أَجِبْ رَبَّكَ - قَالَ - فَلَطَمَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَيْنَ مَلَكِ الْمَوْتِ فَفَقَأَهَا - قَالَ - فَرَجَعَ الْمَلَكُ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى فَقَالَ إِنَّكَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدٍ لَكَ لاَ يُرِيدُ الْمَوْتَ وَقَدْ فَقَأَ عَيْنِي - قَالَ - فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ إِلَى عَبْدِي فَقُلِ الْحَيَاةَ تُرِيدُ فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ الْحَيَاةَ فَضَعْ يَدَكَ عَلَى مَتْنِ ثَوْرٍ فَمَا تَوَارَتْ يَدُكَ مِنْ شَعْرَةٍ فَإِنَّكَ تَعِيشُ بِهَا سَنَةً قَالَ ثُمَّ مَهْ قَالَ ثُمَّ تَمُوتُ . قَالَ فَالآنَ مِنْ قَرِيبٍ رَبِّ أَمِتْنِي مِنَ الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَاللَّهِ لَوْ أَنِّي عِنْدَهُ لأَرَيْتُكُمْ قَبْرَهُ إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ عِنْدَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ " . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 43: كتاب الفضائل