صحیح مسلم 4362: كتاب الفضائل

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی اپنا کچھ سامان بیچ رہا تھا۔ اسے اس (سامان) کی کوئی قیمت دی گئی تو اس نے اسے ناپسند کیا یا اس (قیمت) پر راضی نہ ہوا_ عبدالعزیز نے اس میں شک کیا ہے_ اس (یہودی) نے کہا نہیں، اس کی قسم جس نے موسیٰ علیہ السلام کو سب انسانوں پر فضیلت دی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انصارؓ میں سے کسی آدمی نے اسے (یہ کہتے) سن لیا اور اس (یہودی) کے چہرہ پر طمانچہ مارا۔ اس (انصاری) نے کہا کہ تو کہتا ہے کہ اس کی قسم جس نے موسیٰؑ کو سب انسانوں پر فضیلت دی ہے جبکہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان موجود ہیں۔ راوی کہتے ہیں وہ یہودی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا اے ابو القاسم! میرے لئے (آپؐ کی) ذمہ داری اور عہد ہے اور کہا کہ فلاں نے میرے چہرے پر طمانچہ مارا ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے (اس انصاری سے) پوچھا کہ تم نے کیوں اس کے چہرہ پر طمانچہ مارا؟ راوی کہتے ہیں کہ اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس نے کہا تھا کہ اس کی قسم جس نے موسیٰؑ کو سب انسانوں پر فضیلت دی جبکہ آپؐ ہمارے درمیان موجود ہیں (راوی کہتے ہیں) اس پر رسول اللہﷺ ناراض ہوئے یہانتک کہ ناراضگی آپؐ کے چہرہ سے ظاہر ہونے لگی۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ اللہ کے انبیاء کے درمیان فضیلت نہ دو کیونکہ یقینًا جب صور پھونکا جائے گا سوائے اس کے جسے اللہ چاہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے غش کھا جائے گا۔ آپؐ نے فرمایا پھر دوسری مرتبہ اس میں (صور) پھونکا جائے گا تو سب سے پہلا شخص میں ہوں گا جو اٹھایا جاؤں گا یا سب سے پہلے جنہیں اٹھایا جائے گا ان میں میں ہوں گا تو کیا دیکھوں گا کہ موسیٰؑ علیہ السلام عرش کو پکڑے ہوئے ہیں میں نہیں جانتا کہ آیا طور والے دن ان کی غشی شمار کر لی گئی یا انہیں مجھ سے پہلے اٹھایا گیا اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی یونس بن مَتّی علیہ السلام سے زیادہ صاحبِ فضیلت ہے۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْهَاشِمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا يَهُودِيٌّ يَعْرِضُ سِلْعَةً لَهُ أُعْطِيَ بِهَا شَيْئًا كَرِهَهُ أَوْ لَمْ يَرْضَهُ - شَكَّ عَبْدُ الْعَزِيزِ - قَالَ لاَ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْبَشَرِ . قَالَ فَسَمِعَهُ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَلَطَمَ وَجْهَهُ - قَالَ - تَقُولُ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْبَشَرِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَظْهُرِنَا قَالَ فَذَهَبَ الْيَهُودِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ إِنَّ لِي ذِمَّةً وَعَهْدًا . وَقَالَ فُلاَنٌ لَطَمَ وَجْهِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِمَ لَطَمْتَ وَجْهَهُ " . قَالَ . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى الْبَشَرِ وَأَنْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا . قَالَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى عُرِفَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ " لاَ تُفَضِّلُوا بَيْنَ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَيَصْعَقُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَاءَ اللَّهُ - قَالَ - ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ بُعِثَ أَوْ فِي أَوَّلِ مَنْ بُعِثَ فَإِذَا مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ آخِذٌ بِالْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَحُوسِبَ بِصَعْقَتِهِ يَوْمَ الطُّورِ أَوْ بُعِثَ قَبْلِي وَلاَ أَقُولُ إِنَّ أَحَدًا أَفْضَلُ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلاَمُ " . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ سَوَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی