صحیح مسلم 4402: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مدینہ کے دیوار والے باغوں میں سے ایک باغ میں ٹیک لگائے ہوئے تشریف فرما تھے اور چھڑی جو آپؐ کے پاس تھی سے پانی اور مٹی میں سہارا لئے ہوئے تھے کہ ایک شخص نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کھول دو اور اسے جنت کی بشارت دو۔ راوی کہتے ہیں وہ حضرت ابو بکرؓ تھے پس میں نے ان کے لئے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی۔ راوی کہتے ہیں پھر کسی آدمی نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کھول دو اور اسے جنت کی بشارت دو۔ راوی کہتے ہیں وہ حضرت عمرؓ تھے۔ پس میں نے ان کے لئے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی۔ راوی کہتے ہیں پھر کسی آدمی نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ راوی کہتے ہیں (اس وقت) نبیﷺ بیٹھ گئے اور فرمایا کھول دو اور اس کو جنت کی بشارت دو اس مصیبت کے ساتھ جو واقع ہوگی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں گیا تو وہ حضرت عثمانؓ بن عفان تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے (دروازہ) کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی اور جو آپؐ نے فرمایا میں نے آپؓ سے کہہ دیا۔ وہ کہتے ہیں اس پر حضرت عثمانؓ نے کہا اے اللہ! صبر کی توفیق دے یا کہا اللہ ہی ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے دروازہ کی حفاظت پر مامور فرمایا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَائِطٍ مِنْ حَائِطِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ يَرْكُزُ بِعُودٍ مَعَهُ بَيْنَ الْمَاءِ وَالطِّينِ إِذَا اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ فَقَالَ " افْتَحْ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " . قَالَ فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ فَفَتَحْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ - قَالَ - ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ " افْتَحْ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " . قَالَ فَذَهَبْتُ فَإِذَا هُوَ عُمَرُ فَفَتَحْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ آخَرُ - قَالَ - فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " افْتَحْ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تَكُونُ " . قَالَ فَذَهَبْتُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - قَالَ - فَفَتَحْتُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ - قَالَ - وَقُلْتُ الَّذِي قَالَ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَبْرًا أَوِ اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ . حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ حَائِطًا وَأَمَرَنِي أَنْ أَحْفَظَ الْبَابَ . بِمَعْنَى حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم