صحیح مسلم 4406: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ معاویہ بن ابی سفیان نے حضرت سعدؓ کو حکم دیا اور کہا کہ تمہیں ابو تراب کو برا بھلا کہنے سے کس چیز نے روکے رکھا؟ اس پر حضرت سعدؓ نے کہا بات یہ ہے کہ جو تین باتیں مجھے یاد ہیں جو رسول اللہﷺ نے ان کو کہیں تھیں۔ اس لئے میں ان کو کبھی برا بھلا نہیں کہوں گا۔ اگر ان میں سے ایک بات بھی مجھے نصیب ہو جائے تو مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ پیاری ہے۔ میں نے رسول اللہﷺ کو ان سے فرماتے ہوئے سنا جب کہ آپؐ نے انہیں ایک غزوہ میں پیچھے چھوڑا تو حضرت علیؓ نے آپؐ کی خدمت میں عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ مجھے عورتوں اور بچوں میں پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تم میرے لئے ایسے ہی ہو جیسے موسیٰؑ کے لئے ہارونؑ سوائے اس کے کہ میرے بعد نبوّت نہیں ہے اور میں نے خیبر کے دن آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آج میں ضرور اس شخص کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کا رسولؐ اس سے محبت رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں پس ہم اس (جھنڈے) کے لئے گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا علیؓ کو میرے پاس بلاؤ چنانچہ حضرت علیؓ کو لایا گیا انہیں آشوب چشم کی تکلیف تھی۔ حضورؐ نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن لگایا اور جھنڈا ان کو دے دیا۔ اور اللہ نے ان کے ذریعہ فتح دی اور جب یہ آیت نازل ہوئی فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَائَ نَا وَاَبْنَائَ کُمْ تو کہہ دے کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں تم اپنے بیٹوں کو بلاؤ۔ تو رسول اللہﷺ نے حضرت علیؓ، حضرت فاطمہؓ، حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ کو بلایا اور فرمایا اے اللہ! یہ میرے اہل ہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - وَهُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ سَعْدًا فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسُبَّ أَبَا التُّرَابِ فَقَالَ أَمَّا مَا ذَكَرْتُ ثَلاَثًا قَالَهُنَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَنْ أَسُبَّهُ لأَنْ تَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ لَهُ خَلَّفَهُ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ خَلَّفْتَنِي مَعَ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلاَّ أَنَّهُ لاَ نُبُوَّةَ بَعْدِي " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ خَيْبَرَ " لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " . قَالَ فَتَطَاوَلْنَا لَهَا فَقَالَ " ادْعُوا لِي عَلِيًّا " . فَأُتِيَ بِهِ أَرْمَدَ فَبَصَقَ فِي عَيْنِهِ وَدَفَعَ الرَّايَةَ إِلَيْهِ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ} دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَحَسَنًا وَحُسَيْنًا فَقَالَ " اللَّهُمَّ هَؤُلاَءِ أَهْلِي " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:62

آج 10 میں سے 10 باقی