صحیح مسلم 4408: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن فرمایا کہ میں یہ جھنڈا ضرور اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے، اللہ اس کے ہاتھوں پر فتح دے گا۔ حضرت عمرؓ بن خطاب کہتے ہیں میں نے اس دن کے علاوہ کبھی امارت کی خواہش نہیں کی۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آپؐ کو اونچا کیا اس اُمید پر کہ مجھے اس عَلَم کے لئے بلایا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے حضرت علی بن ابی طالبؓ کو بلایا اور انہیں وہ عطا فرمایا اور فرمایا چلو اور ادھر ادھر توجہ نہ کرنا یہاں تک کہ اللہ تمہیں فتح دے دے۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت علیؓ کچھ چلے پھر رک گئے اور (ادھر ادھر) توجہ نہ کی پھر بآواز بلند عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں لوگوں سے کس بات پر لڑوں؟ آپؐ نے فرمایا ان سے لڑو یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ پس اگر وہ ایسا کریں تو انہوں نے اپنے خون اور اموال کو _سوائے کسی حق کے_ تجھ سے محفوظ کر لیا اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ - عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ " لأُعْطِيَنَّ هَذِهِ الرَّايَةَ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ " . قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَحْبَبْتُ الإِمَارَةَ إِلاَّ يَوْمَئِذٍ - قَالَ - فَتَسَاوَرْتُ لَهَا رَجَاءَ أَنْ أُدْعَى لَهَا - قَالَ - فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهَا وَقَالَ " امْشِ وَلاَ تَلْتَفِتْ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ " . قَالَ فَسَارَ عَلِيٌّ شَيْئًا ثُمَّ وَقَفَ وَلَمْ يَلْتَفِتْ فَصَرَخَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى مَاذَا أُقَاتِلُ النَّاسَ قَالَ " قَاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدْ مَنَعُوا مِنْكَ دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلاَّ بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی