صحیح مسلم 4417: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اُحد کے دن نبیﷺ نے ان کے لئے اپنے والدین کو اکٹھا کیا انہوں نے کہا کہ مشرکوں میں سے ایک آدمی تھا جس نے مسلمانوں کو جلایا تھا نبیﷺ نے ان (سعدؓ) سے فرمایا تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ قربان۔ حضرت سعدؓ کہتے ہیں پھر میں نے وہ تیر جس میں پھل نہیں تھا اس کے پہلو میں مارا جس کی وجہ سے وہ مر گیا اور اس کی پردہ دری ہوگئی اور میں نے دیکھا کہ نبیﷺ خوشی سے کھل کھلا کر ہنس پڑے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَمَعَ لَهُ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ . قَالَ كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَدْ أَحْرَقَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي " . قَالَ فَنَزَعْتُ لَهُ بِسَهْمٍ لَيْسَ فِيهِ نَصْلٌ فَأَصَبْتُ جَنْبَهُ فَسَقَطَ فَانْكَشَفَتْ عَوْرَتُهُ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى نَوَاجِذِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی