صحیح مسلم 4420: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

حضرت سعدؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے پاس ہم چھ افراد تھے کہ مشرکوں نے نبیﷺ سے کہا کہ ان لوگوں کو دھتکار دو، یہ ہم پر جرأت نہ کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ مَیں اور حضرت ابن مسعودؓ، ھذیل میں سے ایک آدمی اور حضرت بلالؓ تھے اور دو اور آدمی تھے جن کے نام میں نہیں لوں گا۔ پھر رسول اللہﷺ کے دل میں آیا جو اللہ نے چاہا۔ آپؐ نے اپنے دل میں کوئی بات کی تب اللہ عز و جل نے یہ آیت نازل فرمائی وَلَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدَاۃِ وَالعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہُ تو ان لوگوں کو مت دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام بھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعْدٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سِتَّةَ نَفَرٍ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اطْرُدْ هَؤُلاَءِ لاَ يَجْتَرِئُونَ عَلَيْنَا . قَالَ وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ وَبِلاَلٌ وَرَجُلاَنِ لَسْتُ أُسَمِّيهِمَا فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقَعَ فَحَدَّثَ نَفْسَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

6:53

آج 10 میں سے 10 باقی