صحیح مسلم 4423: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ بیان کرتے ہیں کہ خندق کے دن مَیں اور حضرت عمرؓ بن ابو سلمہ کچھ عورتوں کے ساتھ حسان کے قلعہ میں تھے۔ کبھی وہ میرے لئے جھک جاتا اور میں دیکھتا اور کبھی میں اس کے لئے جھک جاتا اور وہ دیکھتا۔ پس (اس دوران) میں اپنے باپ کو پہچان لیتا تھا جب وہ اپنے گھوڑے پر مسلح بنی قریظہ کی طرف گئے۔ حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس کا ذکر اپنے والد سے کیا تو انہوں نے کہا اے میرے بیٹے! کیا تم نے مجھے دیکھا تھا؟ میں نے کہا کہ ہاں انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم اس وقت رسول اللہﷺ نے میرے لئے اپنے والدین کا اکٹھا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا تجھ پر میرے ماں باپ قربان۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کہتے ہیں خندق کے دن مَیں اور حضرت عمرؓ بن ابو سلمہ اس قلعہ میں تھے جس میں خواتین یعنی نبیﷺ کی ازواج مطہراتؓ تھیں۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے مگر اس میں عبداللہ بن عروہ کا ذکر نہیں۔ لیکن ہشام کی روایت میں یہ واقعہ شامل کر دیا گیا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْخَلِيلِ وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ مُسْهِرٍ قَالَ إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ كُنْتُ أَنَا وَعُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَعَ النِّسْوَةِ فِي أُطُمِ حَسَّانٍ فَكَانَ يُطَأْطِئُ لِي مَرَّةً فَأَنْظُرُ وَأُطَأْطِئُ لَهُ مَرَّةً فَيَنْظُرُ فَكُنْتُ أَعْرِفُ أَبِي إِذَا مَرَّ عَلَى فَرَسِهِ فِي السِّلاَحِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ . قَالَ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لأَبِي فَقَالَ وَرَأَيْتَنِي يَا بُنَىَّ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ أَبَوَيْهِ فَقَالَ " فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي " . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْخَنْدَقِ كُنْتُ أَنَا وَعُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ فِي الأُطُمِ الَّذِي فِيهِ النِّسْوَةُ يَعْنِي نِسْوَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُرْوَةَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ أَدْرَجَ الْقِصَّةَ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی