صحیح مسلم 4432: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں دن کے ایک حصہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلا۔ نہ آپؐ مجھ سے کوئی بات کر رہے تھے اور نہ میں آپؐ سے کوئی بات کر رہا تھا یہانتک کہ آپؐ بنو قینقاع کے بازار میں تشریف لے گئے۔ پھر آپؐ واپس چل پڑے یہانتک کہ آپؐ حضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لائے اور فرمایا کیا یہاں ننھا ہے؟ کیا یہاں ننھا ہے؟ راوی کہتے ہیں آپؐ کی مراد حسنؓ سے تھی؟ (راوی کہتے ہیں) ہم نے خیال کیا اس کی والدہ نے اسے روک رکھا ہے کہ اسے نہلائیں اور ہار پہنائیں اور تھوڑی ہی دیر میں وہ (حسنؓ) دوڑتے ہوئے آئے اور دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ گئے اور رسول اللہﷺ نے فرمایا اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت کر اور جو اس سے محبت کرے اس سے بھی محبت کر۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي طَائِفَةٍ مِنَ النَّهَارِ لاَ يُكَلِّمُنِي وَلاَ أُكَلِّمُهُ حَتَّى جَاءَ سُوقَ بَنِي قَيْنُقَاعَ ثُمَّ انْصَرَفَ حَتَّى أَتَى خِبَاءَ فَاطِمَةَ فَقَالَ " أَثَمَّ لُكَعُ أَثَمَّ لُكَعُ " . يَعْنِي حَسَنًا فَظَنَنَّا أَنَّهُ إِنَّمَا تَحْبِسُهُ أُمُّهُ لأَنْ تُغَسِّلَهُ وَتُلْبِسَهُ سِخَابًا فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ يَسْعَى حَتَّى اعْتَنَقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ وَأَحْبِبْ مَنْ يُحِبُّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی