صحیح مسلم 4436: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ ایک صبح رسول اللہﷺ باہر تشریف لے گئے۔ آپؐ پر سیاہ بالوں کے نقش والی اونی چادر تھی۔ پھر حسن بن علیؓ آئے تو آپؐ نے ان کو بھی اس میں داخل کر لیا پھر حسینؓ آئے تو وہ آپؐ کے ساتھ داخل ہو گئے پھر حضرت فاطمہؓ آئیں تو آپؐ نے انہیں داخل کر لیا۔ پھر حضرت علیؓ آئے تو آپؐ نے انہیں داخل کر لیا پھر فرمایا اِنَّمَا یُرِیْدُ اللَّہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا یقینا اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ہر قسم کی آلائش دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح پاک کر دے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم غَدَاةً وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعْرٍ أَسْوَدَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَأَدْخَلَهُ ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ فَدَخَلَ مَعَهُ ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَةُ فَأَدْخَلَهَا ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَأَدْخَلَهُ ثُمَّ قَالَ { إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا}
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی