صحیح مسلم 4439: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جبکہ آپؐ منبر پر تھے فرمایا اگر تم اس کی امارت پر اعتراض کرتے ہو _ آپؐ کی مراد حضرت اُسامہ بن زیدؓ تھے _ تو یقینا تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی اعتراض کر چکے ہو اللہ کی قسم! وہ ضرور اس کے لائق تھا اللہ کی قسم! وہ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھا اللہ کی قسم! یہ بھی ضرور اس (امارت) کے لائق ہے _ آپؐ کی مراد اس سے حضرت اُسامہ بن زیدؓ تھے _ اور اللہ کی قسم یہ اس کے بعد مجھے ان لوگوں میں سے سب سے پیارا ہے پس میں تمہیں اس سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ تمہارے صالحین میں سے ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ حَمْزَةَ - عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ - يُرِيدُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ - فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلِهِ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لَهَا . وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لأَحَبَّ النَّاسِ إِلَىَّ . وَايْمُ اللَّهِ إِنَّ هَذَا لَهَا لَخَلِيقٌ - يُرِيدُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ - وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لأَحَبَّهُمْ إِلَىَّ مِنْ بَعْدِهِ فَأُوصِيكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ مِنْ صَالِحِيكُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی