صحیح مسلم 4441: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

حضرت عبد اللہ بن جعفرؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ سفر سے تشریف لاتے تو آپؐ کے گھرانے کے بچے سب سے پہلے آپؐ سے ملوائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ آپؐ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو سب سے پہلے مجھے آپؐ کے پاس لایا گیا۔ آپؐ نے مجھے اپنے آگے سواری پر بٹھا لیا پھر حضرت فاطمہؓ کے دو بیٹوں میں سے کسی کو لایا گیا تو آپؐ نے اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ وہ کہتے پھر ہم تینوں ایک ہی سواری پر مدینہ میں داخل ہوئے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ - قَالَ - وَإِنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَىْ فَاطِمَةَ فَأَرْدَفَهُ خَلْفَهُ - قَالَ - فَأُدْخِلْنَا الْمَدِينَةَ ثَلاَثَةً عَلَى دَابَّةٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

آج 10 میں سے 10 باقی