صحیح مسلم 4446: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
حضرت ابو زرعہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ جبرائیل نبیﷺ کے پاس آئے اور کہا یا رسولؐ اللہ! یہ خدیجہؓ ہیں جو آپؐ کے پاس آئی ہیں۔ ان کے پاس برتن ہے جس میں سالن ہے یا کہا کھانا ہے یا کہا پانی ہے۔ پس جب وہ آپؐ کے پاس آئیں تو ان کو ان کے رب عز وجل کی طرف سے سلام کہیے اور میری طرف سے بھی اور انہیں جنت میں ایسے گھر کی بشارت دیجئے جو خولدار موتی سے بنا ہوا ہو۔ نہ اس میں شورو غوغا ہو گا اور نہ کوئی تھکان ہوگی۔ ایک اور روایت میں سَمِعْتُ اور وَمِنِّی کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْكَ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ أَوْ طَعَامٌ أَوْ شَرَابٌ فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلاَمَ مِنْ رَبِّهَا عَزَّ وَجَلَّ وَمِنِّي وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لاَ صَخَبَ فِيهِ وَلاَ نَصَبَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُ . وَلَمْ يَقُلْ فِي الْحَدِيثِ وَمِنِّي .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی