صحیح مسلم 4453: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت خدیجہؓ کی بہن ہالہؓ بنت خویلد نے رسول اللہﷺ سے اجازت طلب کی تو آپؐ کو حضرت خدیجہؓ کا اجازت طلب کرنا یاد آگیا تو آپؐ نے بشاشت محسوس کی اور فرمایا اے اللہ! ہالہؓ بنت خویلد ہے! اس پر مجھے رشک آگیا اور میں نے عرض کیا آپؐ کیا قریش کی بوڑھیوں میں سے ایک بوڑھی سرخ باچھوں والی کا ذکر کرتے ہیں جو ایک زمانہ ہوا فوت ہوگئی اور اللہ نے آپؐ کو اس کے بدلہ میں اس سے بہتر دیں۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اسْتَأْذَنَتْ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ أُخْتُ خَدِيجَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَرَفَ اسْتِئْذَانَ خَدِيجَةَ فَارْتَاحَ لِذَلِكَ فَقَالَ " اللَّهُمَّ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ " . فَغِرْتُ فَقُلْتُ وَمَا تَذْكُرُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قُرَيْشٍ حَمْرَاءِ الشِّدْقَيْنِ هَلَكَتْ فِي الدَّهْرِ فَأَبْدَلَكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی