صحیح مسلم 4787: كتاب القدر

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق لَمَم سے زیادہ مشابہ کوئی چیز میں نے نہیں دیکھی جس کے بارہ میں حضرت ابوہریرہؓ بیان کیا کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا یقینا اللہ نے بدکاری سے ابن آدم کا حصّہ لکھ دیا ہے۔ جسے وہ لازمًا پالیتا ہے۔ پس آنکھوں کی بدکاری دیکھنا ہے اور زبان کی بدکاری بولنا ہے اور نفس خواہش اور تمنّا کرتا ہے اور جسمانی اعضاء اس کی تصدیق یا تکذیب کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَى ابْنِ آدَمَ حَظَّهُ مِنَ الزِّنَى أَدْرَكَ ذَلِكَ لاَ مَحَالَةَ فَزِنَى الْعَيْنَيْنِ النَّظَرُ وَزِنَى اللِّسَانِ النُّطْقُ وَالنَّفْسُ تَمَنَّى وَتَشْتَهِي وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ ذَلِكَ أَوْ يُكَذِّبُهُ " . قَالَ عَبْدٌ فِي رِوَايَتِهِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 46: كتاب القدر

آج 10 میں سے 10 باقی