صحیح مسلم 4881: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب سفر میں ہوتے اور سحری کا وقت ہو جاتا تو آپؐ کہتے سننے والے نے اللہ کی حمد کو سُن لیا اور اس کے ہم پر اچھے انعام کو۔ رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَیْنَا اے ہمارے رب! ہمارے ساتھ ہو اور ہم پر فضل فرما۔ (حضورؐ یہ فرماتے) اللہ سے آگ کی پناہ مانگتے ہوئے۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَأَسْحَرَ يَقُولُ " سَمَّعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَحُسْنِ بَلاَئِهِ عَلَيْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی