صحیح مسلم 4886: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ جب شام ہوتی تو رسول اللہﷺ کہتے کہ أَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ہم نے شام کی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی اور حمد اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ (آپؐ نے دعا کی) لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اللَّہُمَّ أَسْئَلُکَ خَیْرَ ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا اللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ کہ بادشاہت اسی کے لئے ہے، حمد اسی کے لئے ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس رات کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس رات کے شر سے اور جو اس کے بعد ہے اس کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں سستی سے اور بڑھاپے کی تکلیف سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں آگ کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔
Urdu translation: Noor Foundation