صحیح مسلم 4887: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ جب شام کرتے تو کہتے أَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ہم پر شام ہوئی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی اور تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپؐ نے ان الفاظ میں یہ بھی کہا لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ رَبِّ أَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِی ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَا وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ بادشاہت اسی کی ہے اور تمام حمد اسی کی ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب! میں تجھ سے اس رات میں جو بھلائی ہے طلب کرتا ہوں اور اس کے بعد (آنے والی) کی بھلائی (بھی) اور اس رات کے شر سے اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! میں تجھ سے سستی، بڑھاپے کی تکلیف سے پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور جب آپ صبح کرتے تو یہی فرماتے ہم نے صبح کی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَمْسَى قَالَ " أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ " . قَالَ أُرَاهُ قَالَ فِيهِنَّ " لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ " . وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ ذَلِكَ أَيْضًا " أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

آج 10 میں سے 10 باقی