صحیح مسلم 4992: كتاب صفة القيامة والجنة والنار
مسروق بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ ہمارے سامنے لیٹے ہوئے تھے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا اے ابو عبدالرحمن! ایک واعظ کندہ دروازوں کے پاس بیان کرتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ قرآن مجید میں جو آیت دخان ہے (دھویں والا نشان) وہ دخان (دھواں) آئندہ ہوگا وہ کفار کا سانس روک دے گا اور مومنوں کو زکام سا ہو گا۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا _ اور وہ بیٹھ گئے اور غصہ میں تھے _ اے لوگو! اللہ سے ڈرو۔ تم میں سے جس شخص کو علم ہو وہ بیان کرے جو وہ جانتا ہے اور جو نہیں جانتا وہ کہے اللہ بہتر جانتا ہے کیونکہ اللہ بزرگ و برتر نے اپنے نبیﷺ سے فرمایا تم کہو میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا اور میں تکلف کرنے والوں میں سے نہیں ہوں اور جب رسول اللہﷺ نے لوگوں کی دین کی طرف سے روگردانی دیکھی تو آپؐ نے دعا کی اے اللہ! سات سال یوسف کے سات سالوں کی طرح!۔ راوی کہتے ہیں پھر قحط نے ان کو آ پکڑا یہانتک کہ اس نے ہر چیز کو تباہ کردیا، یہانتک کہ انہوں نے بھوک کی وجہ سے کھالیں اور مُردار کھائے اور ان میں سے کوئی آسمان کی طرف دیکھتا تو دھواں سا دیکھتا پھر ابو سفیان آپؐ کے پاس آیا اور کہنے لگا اے محمدؐ! آپ آئے ہیں اللہ کی اطاعت اور صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں اور آپؐ کی قوم ہلاک ہو رہی ہے پس اللہ سے ان کے لئے دعا کریں اللہ عزّوجل نے فرمایا فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاتِی السَّمَائُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ۔۔۔ پس انتظار کر اس دن کا جب آسمان ایک واضح دھواں لائے گا جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا یہ ایک بہت دردناک عذاب ہوگا۔۔۔۔ ضرور تم (انہی باتوں کا) اعادہ کرنے والے ہو تک۔ فرمایا کیا آخرت کا عذاب ہٹا دیا جائے گا جس دن ہم بڑی سختی سے (تم پر) ہاتھ ڈالیں گے۔ یقینا ہم انتقام لینے والے ہیں۔ پس بَطْشَۃ (گرفت) بدر کا دن ہے۔ دُخان، بطشہ اور لزام (عذاب کا چمٹ جانا) اور روم کی نشانی گزر چکی ہے۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ جُلُوسًا وَهُوَ مُضْطَجِعٌ بَيْنَنَا فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ قَاصًّا عِنْدَ أَبْوَابِ كِنْدَةَ يَقُصُّ وَيَزْعُمُ أَنَّ آيَةَ الدُّخَانِ تَجِيءُ فَتَأْخُذُ بِأَنْفَاسِ الْكُفَّارِ وَيَأْخُذُ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ كَهَيْئَةِ الزُّكَامِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَجَلَسَ وَهُوَ غَضْبَانُ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللَّهَ مَنْ عَلِمَ مِنْكُمْ شَيْئًا فَلْيَقُلْ بِمَا يَعْلَمُ وَمَنْ لَمْ يَعْلَمْ فَلْيَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ فَإِنَّهُ أَعْلَمُ لأَحَدِكُمْ أَنْ يَقُولَ لِمَا لاَ يَعْلَمُ اللَّهُ أَعْلَمُ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ لِنَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم { قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ} إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا رَأَى مِنَ النَّاسِ إِدْبَارًا فَقَالَ " اللَّهُمَّ سَبْعٌ كَسَبْعِ يُوسُفَ " . قَالَ فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ حَصَّتْ كُلَّ شَىْءٍ حَتَّى أَكَلُوا الْجُلُودَ وَالْمَيْتَةَ مِنَ الْجُوعِ وَيَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ أَحَدُهُمْ فَيَرَى كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ فَأَتَاهُ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّكَ جِئْتَ تَأْمُرُ بِطَاعَةِ اللَّهِ وَبِصِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا فَادْعُ اللَّهَ لَهُمْ - قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ }-{ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ} إِلَى قَوْلِهِ { إِنَّكُمْ عَائِدُونَ} . قَالَ أَفَيُكْشَفُ عَذَابُ الآخِرَةِ { يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ} فَالْبَطْشَةُ يَوْمَ بَدْرٍ وَقَدْ مَضَتْ آيَةُ الدُّخَانِ وَالْبَطْشَةُ وَاللِّزَامُ وَآيَةُ الرُّومِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار