صحیح مسلم 4993: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

مسروق بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہؓ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا۔ میں مسجد میں ایک شخص کو چھوڑ کر آرہا ہوں جو اپنی رائے سے قرآن کریم کی تفسیر کر رہا ہے۔ وہ اس آیت یَومَ تَاتِی السَّمَائُ بِدُخَانٍ کی تفسیر یہ کر رہا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کے پاس ایک دھواں آئے گا جو ان کے سانس روک دے گا یہا ں تک کہ ان کی زکام کی سی کیفیت ہو جائے گی۔ اس پر حضرت عبداللہؓ نے فرمایا جس شخص کے پاس علم ہے وہ اسے بیان کرے اور جس کے پاس علم نہ ہو اسے چاہیے کہ وہ اللہ اعلم کہے۔ کسی شخص کی دانائی میں سے ہے کہ وہ اس بات کے بارہ میں جسے وہ نہیں جانتا کہے۔ اللہ اعلم۔ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے۔ بات یوں ہے کہ جب قریش نے نبیﷺ کی نافرمانی کی تو آپؐ نے ان پر حضرت یوسف علیہ السلام کی قحط سالی کی طرح قحط سالی کے لئے دعا کی۔ پس انہیں قحط اور تنگی نے آلیا یہاں تک کہ جب کوئی شخص آسمان کی طرف دیکھتا تو وہ اپنے اور اس کے درمیان بوجہ مصیبت کے دھواں سا دیکھتا یہاں تک کہ انہوں نے ہڈیاں کھائیں۔ پھر ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا یارسولؐ اللہ! مضر کے لئے اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کیجئے کیونکہ وہ ہلاک ہو رہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا مضر کے لئے تم بڑے دلیر ہو۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے ان کے لئے اللہ سے دعا کی۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اِنَّا کَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا۔۔۔ ترجمہ: یقینا ہم عذاب کو تھوڑی دیر کے لئے دور کر دیں گے ضرور تم اپنی باتوں کا اعادہ کرنے والے ہو۔ راوی کہتے ہیں پھر ان پر بارش ہوئی۔ پھر جب ان کو راحت و آرام ہوا تو راوی کہتے ہیں پھر وہ اپنے ان اعمال کی طرف لوٹ گئے جن پر وہ تھے۔ راوی کہتے ہیں تو اللہ عزّوجل نے یہ آیت نازل فرمائی فَارْتَقِبْ یَومَ تَاْتِی السَّمَائُ۔۔۔ ترجمہ: پس انتظار کر اس دن کا جب آسمان ایک واضح دھواں لائے گا جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا۔ یہ ایک بہت دردناک عذاب ہوگا۔ جس دن ہم بڑی سختی سے (تم پر) ہاتھ ڈالیں گے یقینا ہم انتقام لینے والے ہیں 1۔ راوی کہتے ہیں یعنی بدر کے دن۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ جَاءَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ فَقَالَ تَرَكْتُ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلاً يُفَسِّرُ الْقُرْآنَ بِرَأْيِهِ يُفَسِّرُ هَذِهِ الآيَةَ { يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ} قَالَ يَأْتِي النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ دُخَانٌ فَيَأْخُذُ بِأَنْفَاسِهِمْ حَتَّى يَأْخُذَهُمْ مِنْهُ كَهَيْئَةِ الزُّكَامِ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ مَنْ عَلِمَ عِلْمًا فَلْيَقُلْ بِهِ وَمَنْ لَمْ يَعْلَمْ فَلْيَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ فَإِنَّ مِنْ فِقْهِ الرَّجُلِ أَنْ يَقُولَ لِمَا لاَ عِلْمَ لَهُ بِهِ اللَّهُ أَعْلَمُ . إِنَّمَا كَانَ هَذَا أَنَّ قُرَيْشًا لَمَّا اسْتَعْصَتْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم دَعَا عَلَيْهِمْ بِسِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ فَأَصَابَهُمْ قَحْطٌ وَجَهْدٌ حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ يَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ فَيَرَى بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ مِنَ الْجَهْدِ وَحَتَّى أَكَلُوا الْعِظَامَ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرِ اللَّهَ لِمُضَرَ فَإِنَّهُمْ قَدْ هَلَكُوا فَقَالَ " لِمُضَرَ إِنَّكَ لَجَرِيءٌ " . قَالَ فَدَعَا اللَّهَ لَهُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلاً إِنَّكُمْ عَائِدُونَ} قَالَ فَمُطِرُوا فَلَمَّا أَصَابَتْهُمُ الرَّفَاهِيَةُ - قَالَ - عَادُوا إِلَى مَا كَانُوا عَلَيْهِ - قَالَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ }-{ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ} { يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ} قَالَ يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

44:11 · 44:12 · 44:16 · 44:17

آج 10 میں سے 10 باقی