صحیح مسلم 5004: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس شخص سے جسے جہنمیوں میں سب سے ہلکا عذاب ہوگا فرمائے گا اگر دنیا اور جو بھی اس میں ہے تیرے پاس ہو تو کیا تو اسے فدیہ کے طور پر دے دیگا؟ وہ کہے گا ہاں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا میں نے تم سے اس سے بھی آسان بات چاہی تھی جبکہ تم آدم کی پشت میں تھے کہ تم شرک نہ کرنا - (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے کہ یہ بھی - فرمایا کہ میں تمہیں آگ میں داخل نہ کروں گا مگر تونے شرک پر اصرار کیا۔ ایک روایت میں وَ لَا اُدْخِلَکَ النَّارَ کے الفاظ نہیں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لأَهْوَنِ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا لَوْ كَانَتْ لَكَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا أَكُنْتَ مُفْتَدِيًا بِهَا فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُولُ قَدْ أَرَدْتُ مِنْكَ أَهْوَنَ مِنْ هَذَا وَأَنْتَ فِي صُلْبِ آدَمَ أَنْ لاَ تُشْرِكَ - أَحْسَبُهُ قَالَ - وَلاَ أُدْخِلَكَ النَّارَ فَأَبَيْتَ إِلاَّ الشِّرْكَ " . حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ إِلاَّ قَوْلَهُ " وَلاَ أُدْخِلَكَ النَّارَ " . فَإِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

آج 10 میں سے 10 باقی