صحیح مسلم 5007: كتاب صفة القيامة والجنة والنار
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن دوزخیوں میں سے دنیا والوں میں سب سے زیادہ نعمتوں والا شخص لایا جائے گا اور اسے آگ میں ایک غوطہ دیا جائے گا پھر کہا جائے گا اے ابن آدم! کیا تو نے کبھی خیر دیکھی ہے؟ کیا کبھی نعمت تیرے پاس سے گزری ہے؟ وہ کہے گا نہیں اللہ کی قسم! اے میرے رب! پھر جنتیوں میں سے اسی شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ دکھی تھا اور اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اسے کہا جائے گا اے ابن آدم! کیا کبھی تکلیف دیکھی؟ کیا کبھی کوئی دکھ تیرے پاس سے گذرا؟ وہ کہے گا نہیں اللہ کی قسم! اے میرے رب۔ نہ کبھی مجھے تکلیف دہ حالات کا سامنا ہوا اور نہ کبھی کوئی مشکل پیش آئی اور نہ میں نے کبھی کسی قسم کی سختی دیکھی۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُؤْتَى بِأَنْعَمِ أَهْلِ الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُصْبَغُ فِي النَّارِ صَبْغَةً ثُمَّ يُقَالُ يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ خَيْرًا قَطُّ هَلْ مَرَّ بِكَ نَعِيمٌ قَطُّ فَيَقُولُ لاَ وَاللَّهِ يَا رَبِّ . وَيُؤْتَى بِأَشَدِّ النَّاسِ بُؤْسًا فِي الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيُصْبَغُ صَبْغَةً فِي الْجَنَّةِ فَيُقَالُ لَهُ يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ بُؤْسًا قَطُّ هَلْ مَرَّ بِكَ شِدَّةٌ قَطُّ فَيَقُولُ لاَ وَاللَّهِ يَا رَبِّ مَا مَرَّ بِي بُؤُسٌ قَطُّ وَلاَ رَأَيْتُ شِدَّةً قَطُّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی