صحیح مسلم 5010: كتاب صفة القيامة والجنة والنار
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مومن کی مثال کھیتی کی طرح ہے جسے ہوا ہمیشہ جھکاتی رہتی ہے اور مومن پر ہمیشہ آزمائش وارد ہوتی رہتی ہے اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی سی ہے جو ہلتا نہیں یہاں تک کہ وہ اسے کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔ عبدالرزاق کی روایت میں (تُمِیْلُہُ کی بجائے) تُفِیْئُہُ کے الفاظ ہیں (یہ الفاظ قریبًا ہم معنٰی ہیں۔)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الزَّرْعِ لاَ تَزَالُ الرِّيحُ تُمِيلُهُ وَلاَ يَزَالُ الْمُؤْمِنُ يُصِيبُهُ الْبَلاَءُ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ كَمَثَلِ شَجَرَةِ الأَرْزِ لاَ تَهْتَزُّ حَتَّى تَسْتَحْصِدَ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ مَكَانَ قَوْلِهِ تُمِيلُهُ " تُفِيئُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی