صحیح مسلم 5013: كتاب صفة القيامة والجنة والنار
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا درختوں میں سے ایک درخت ہے جس کا پت جھڑ نہیں ہوتا اور وہ مسلمان کی مثال ہے۔ مجھے بتاؤ کہ وہ کونسا درخت ہے۔ لوگوں کا خیال جنگل کے درختوں کی طرف گیا۔ حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں میرے دل میں خیال آیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے لیکن میں شرما گیا۔ پھر صحابہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہمیں بتائیے کہ وہ کونسا درخت ہے؟ راوی کہتے ہیں آپؐ نے فرمایا وہ کھجور کا درخت ہے۔ وہ (حضرت عبداللہؓ) کہتے ہیں میں نے اس بات کا ذکر حضرت عمرؓ سے کیا تو انہوں نے کہا اگر تم کہہ دیتے کہ وہ کھجور کا درخت ہے تو مجھے فلاں، فلاں چیز سے (بھی) زیادہ پسند ہوتا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَةً لاَ يَسْقُطُ وَرَقُهَا وَإِنَّهَا مَثَلُ الْمُسْلِمِ فَحَدِّثُونِي مَا هِيَ " . فَوَقَعَ النَّاسُ فِي شَجَرِ الْبَوَادِي . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا النَّخْلَةُ فَاسْتَحْيَيْتُ ثُمَّ قَالُوا حَدِّثْنَا مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَقَالَ " هِيَ النَّخْلَةُ " . قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعُمَرَ قَالَ لأَنْ تَكُونَ قُلْتَ هِيَ النَّخْلَةُ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی