صحیح مسلم 5015: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے تو آپؐ نے فرمایا مجھے اس درخت کے بارہ میں بتاؤ جو مسلمان شخص کی طرح ہے اس کے پتے نہیں جھڑتے۔ (راوی) ابراہیم کہتے ہیں کہ - شاید مُسْلِم نے کہا تھا وَ تُؤْتِیْ اُکُلَھَا - اور اس طرح میں نے اپنے علاوہ دوسروں کے پاس وَ لَا تُؤْتِیْ اُکُلَھَا کے الفاظ موجود پائے۔ حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں میرے دل میں آیا کہ وہ کھجور ہے میں نے دیکھا کہ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ بات نہیں کر رہے تو میں نے بھی بات کرنے کو یا کچھ کہنے کو مناسب نہیں سمجھا۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں تمہارا یہ کہہ دینا مجھے فلاں فلاں چیز سے (بھی) زیادہ محبوب ہوتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَخْبِرُونِي بِشَجَرَةٍ شِبْهِ أَوْ كَالرَّجُلِ الْمُسْلِمِ لاَ يَتَحَاتُّ وَرَقُهَا " . قَالَ إِبْرَاهِيمُ لَعَلَّ مُسْلِمًا قَالَ وَتُؤْتِي أُكُلَهَا . وَكَذَا وَجَدْتُ عِنْدَ غَيْرِي أَيْضًا وَلاَ تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ . قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا النَّخْلَةُ وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لاَ يَتَكَلَّمَانِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَتَكَلَّمَ أَوْ أَقُولَ شَيْئًا فَقَالَ عُمَرُ لأَنْ تَكُونَ قُلْتَهَا أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

آج 10 میں سے 10 باقی