صحیح مسلم 5061: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ بزرگ و برتر نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ اس کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اس نے اسے پیدا کیا تو فرمایا جاؤ اور اس گروہ کو سلام کرو اور وہ فرشتوں کا گروہ تھا جو بیٹھا ہوا تھا اور سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہی تیرا اور تیری ذریت کا سلام ہوگا۔ فرمایا وہ گئے اور کہا السلام علیکم۔ انہوں نے کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ انہوں نے اس کے لئے ورحمۃ اللہ کا اضافہ کیا۔ آپؐ نے فرمایا ہر وہ شخص جو جنت میں داخل ہوگا وہ آدم کی صورت پر داخل ہوگا اور اس کا قد ساٹھ ہاتھ ہوگا۔ اس کے بعد اب تک مخلوق چھوٹی ہوتی گئی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ وَهُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ جُلُوسٌ فَاسْتَمِعْ مَا يُجِيبُونَكَ فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ قَالَ فَذَهَبَ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ فَقَالُوا السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ - قَالَ - فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ - قَالَ - فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدَهُ حَتَّى الآنَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی