صحیح مسلم 5064: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ آپؐ نے ایک آواز سُنی جیسے کوئی چیز گِری ہو تو نبیﷺ نے فرمایا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا یہ پتھر ہے اور آگ میں پھینکا گیا تھا ستر سال سے یہ جہنم میں گرتا چلا جا رہا تھا یہانتک کہ وہ اب اس کی تہہ میں پہنچا ہے۔ ایک اور روایت میں (اِنْتَھَی اِلَی قَعْرِھَا کی بجائے) وَقَعَ فِیْ أَسْفَلِھَا فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَھَا کے الفاظ ہیں یعنی وہ اب سب سے نیچے کی تہہ میں پہنچا ہے اور تم نے اس کے گرنے کی آواز سُنی ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ سَمِعَ وَجْبَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَدْرُونَ مَا هَذَا " . قَالَ قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " هَذَا حَجَرٌ رُمِيَ بِهِ فِي النَّارِ مُنْذُ سَبْعِينَ خَرِيفًا فَهُوَ يَهْوِي فِي النَّارِ الآنَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَعْرِهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ " هَذَا وَقَعَ فِي أَسْفَلِهَا فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

آج 10 میں سے 10 باقی