صحیح مسلم 5067: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا آگ اور جنت میں باہم تکرار ہوئی۔ اس نے کہا مجھ میں جابر اور متکبر لوگ داخل ہوتے ہیں اور اس نے کہا مجھ میں کمزور اور مساکین داخل ہوتے ہیں۔ اس پر اللہ بزگ و برتر نے اس کو فرمایا تو میرا عذاب ہے میں تیرے ذریعہ سے جسے چاہتا ہوں عذاب دیتا ہوں _ اور راوی نے کبھی (أُعَذِّبُ بِکِ مَنْ أَشَائُ کی بجائے) أُصِیْبُ بِکِ مَنْ أَشَائُ کہا _ اور اُسے فرمایا تو میری رحمت ہے میں تیرے ذریعہ جس پر چاہتا ہوں رحم کرتا ہوں تم دونوں میں سے ہر ایک کے لئے اتنا ہے جس سے وہ بھر جائے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْتَجَّتِ النَّارُ وَالْجَنَّةُ فَقَالَتْ هَذِهِ يَدْخُلُنِي الْجَبَّارُونَ وَالْمُتَكَبِّرُونَ . وَقَالَتْ هَذِهِ يَدْخُلُنِي الضُّعَفَاءُ وَالْمَسَاكِينُ فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِهَذِهِ أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ - وَرُبَّمَا قَالَ أُصِيبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ - وَقَالَ لِهَذِهِ أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

آج 10 میں سے 10 باقی