صحیح مسلم 5068: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ آگ اور جنت میں بحث ہوئی۔ آگ نے کہا مجھے تکبر کرنے والوں اور جابر لوگوں کے ذریعہ ترجیح دی گئی ہے۔ جنت نے کہا تو مجھے کیا؟ مجھ میں تو کمزور حقیر سمجھے جانے والے اور عاجز لوگ داخل ہوتے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا تو میری رحمت ہے میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہوں تیرے ذریعہ رحم کرتا ہوں اور آگ سے کہا تو میرا عذاب ہے میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہوں تیرے ذریعہ عذاب کرتا ہوں اور تم میں سے ہر ایک کے لئے اس قدر ہے جس سے وہ بھر جائے۔ جہاں تک آگ کا تعلق ہے وہ (پہلے تو) نہیں بھرے گی۔ پھر وہ (اللہ) اپنا قدم اس پر رکھے گا تو وہ کہے گی بس بس اس وقت وہ بھر جائے گی اور اس کا ایک حصہ دوسرے میں پیوست ہو رہا ہوگا۔ ایک روایت میں (تَحَاجَّتِ النَّارُ وَالْجَنَّۃُ کی بجائے) اِحْتَجَّتِ الْجَنَّۃُ وَالنَّارُ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَحَاجَّتِ النَّارُ وَالْجَنَّةُ فَقَالَتِ النَّارُ أُوثِرْتُ بِالْمُتَكَبِّرِينَ وَالْمُتَجَبِّرِينَ . وَقَالَتِ الْجَنَّةُ فَمَا لِي لاَ يَدْخُلُنِي إِلاَّ ضُعَفَاءُ النَّاسِ وَسَقَطُهُمْ وَعَجَزُهُمْ . فَقَالَ اللَّهُ لِلْجَنَّةِ أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي . وَقَالَ لِلنَّارِ أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمْ مِلْؤُهَا فَأَمَّا النَّارُ فَلاَ تَمْتَلِئُ . فَيَضَعُ قَدَمَهُ عَلَيْهَا فَتَقُولُ قَطْ قَطْ . فَهُنَالِكَ تَمْتَلِئُ وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ " . حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ الْهِلاَلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ - يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ حُمَيْدٍ - عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " احْتَجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ " . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي الزِّنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها