صحیح مسلم 5069: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جنت اور آگ نے بحث کی۔ آگ نے کہا مجھے تکبر کرنے والوں اور جابر لوگوں کے ذریعہ ترجیح دی گئی ہے۔ جنت نے کہا مجھے کیا؟ مجھ میں تو کمزور حقیر سمجھے جانے والے اور سادہ لوگ داخل ہوتے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا تُو تو میری رحمت ہے میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہوں تیرے ذریعہ رحم کرتا ہوں اور آگ سے کہا تُو میرا عذاب ہے۔ میں اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہوں تیرے ذریعہ عذاب دیتا ہوں اور تم میں سے ہر ایک کے لئے اس قدر ہے جس سے وہ بھر جائے۔ ہاں آگ پہلے تو نہیں بھرے گی یہانتک کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنا قدم رکھے گا تو وہ کہے گی بس بس تب وہ بھر جائے گی اور اس کا ایک حصہ دوسرے کو دبا رہا ہو گا اور اللہ اپنی مخلوق میں سے کسی پر ظلم نہیں کرے گا جہاں تک جنت کا تعلق ہے اللہ اس کے لئے ایک (کثیر) مخلوق پیدا کرے گا۔ حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت اور دوزخ نے باہم جھگڑا کیا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس روایت میں (وَلِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْکُمَا مِلْؤُھَا کی بجائے) وَلِکِلَیْکُمَا عَلَیَّ مِلْؤُھَا کے الفاظ ہیں۔ اس روایت میں اس کے بعد کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَحَاجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ فَقَالَتِ النَّارُ أُوثِرْتُ بِالْمُتَكَبِّرِينَ وَالْمُتَجَبِّرِينَ . وَقَالَتِ الْجَنَّةُ فَمَا لِي لاَ يَدْخُلُنِي إِلاَّ ضُعَفَاءُ النَّاسِ وَسَقَطُهُمْ وَغِرَّتُهُمْ قَالَ اللَّهُ لِلْجَنَّةِ إِنَّمَا أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي . وَقَالَ لِلنَّارِ إِنَّمَا أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي . وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا فَأَمَّا النَّارُ فَلاَ تَمْتَلِئُ حَتَّى يَضَعَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى رِجْلَهُ تَقُولُ قَطْ قَطْ قَطْ . فَهُنَالِكَ تَمْتَلِئُ وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ وَلاَ يَظْلِمُ اللَّهُ مِنْ خَلْقِهِ أَحَدًا وَأَمَّا الْجَنَّةُ فَإِنَّ اللَّهَ يُنْشِئُ لَهَا خَلْقًا " . وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْتَجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ " . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى قَوْلِهِ " وَلِكِلَيْكُمَا عَلَىَّ مِلْؤُهَا " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنَ الزِّيَادَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

آج 10 میں سے 10 باقی