صحیح مسلم 5071: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

عبد الوہاب بن عطاء نے اللہ عزّوجل کے قول یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ ہَلْ مِن مَّزِیْد کے بارہ میں بیان کیا ترجمہ: کہ یاد کرو وہ دن جب ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی ہے اور وہ جواب دے گی کیا کچھ اور بھی ہے۔ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جہنم میں مسلسل لوگ ڈالے جائیں گے اور وہ کہے گی کیا کوئی اور بھی ہے؟ یہانتک کہ رب العزت اس میں اپنا قدم رکھے گا تو اس کا ایک حصہ دوسرے میں گھسنے لگے گا اور وہ کہے گی بس بس تیری عزت واکرام کی قسم ! اور جنت میں ہمیشہ وسعت رہے گی یہانتک کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے اور لوگ پیدا کردے گا اور وہ جنت کی اس وسیع جگہ میں اُنہیں ٹھہرائے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ { يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ} فَأَخْبَرَنَا عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " لاَ تَزَالُ جَهَنَّمُ يُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ فِيهَا قَدَمَهُ فَيَنْزَوِي بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ وَتَقُولُ قَطْ قَطْ بِعِزَّتِكَ وَكَرَمِكَ . وَلاَ يَزَالُ فِي الْجَنَّةِ فَضْلٌ حَتَّى يُنْشِئَ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا فَيُسْكِنَهُمْ فَضْلَ الْجَنَّةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

50:31

آج 10 میں سے 10 باقی