صحیح مسلم 5073: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابو سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن موت لائی جائے گی گویا کہ وہ ایک سفید مینڈھا ہے _ ابو کریب نے یہ بات زائد بیان کی ہے کہ اُسے جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جائے گا اور ان دونوں (راویوں) نے باقی روایت پر اتفاق کیا ہے _ پھر کہا جائے گا اے جنت والو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ اپنے سر اُٹھائیں گے اور دیکھیں گے اور کہیں گے ہاں یہ موت ہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر کہا جائے گا اے دوزخ والو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ اپنے سر اُٹھائیں گے اور دیکھیں گے اور کہیں گے ہاں یہ موت ہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے ذبح کیا جائے گا۔ آپؐ نے فرمایا پھر کہا جائے گا اے جنت والو! ہمیشہ رہو تمہارے لئے کوئی موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو! دیر تک رہتے چلے جاؤ، تمہارے لئے بھی کوئی موت نہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے آیت تلاوت فرمائی وَأَنذِرْہُمْ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ إِذْ قُضِیَ الْأَمْرُ وَہُمْ فِیْ غَفْلَۃٍ وَہُمْ لَایُؤْمِنُونَ اور انہیں اس حسرت کے دن سے ڈرا جب فیصلہ چکا دیا جائے گا حال یہ ہے کہ وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے اور آنحضرتﷺ نے اپنے ہاتھ سے دنیا کی طرف اشارہ فرمایا۔ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب جنت والے جنت میں اور آگ والے آگ میں داخل کئے جائیں گے تو کہا جائے گا اے جنت والو!۔۔۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے اس روایت میں (ثُمَّ قَرَ أَ رَسُوْلُ اللَّہِﷺ کی بجائے) قَالَ فَذَلِکَ قَوْلُہُ عَزَّ وَجَلَّ کے الفاظ ہیں۔ اس روایت میں أَشَارَ بِیَدِہِ اِلَی الدُّنْیَا کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُجَاءُ بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ كَبْشٌ أَمْلَحُ - زَادَ أَبُو كُرَيْبٍ - فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ - وَاتَّفَقَا فِي بَاقِي الْحَدِيثِ - فَيُقَالُ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ وَيَقُولُونَ نَعَمْ هَذَا الْمَوْتُ - قَالَ - وَيُقَالُ يَا أَهْلَ النَّارِ هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا قَالَ فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ وَيَقُولُونَ نَعَمْ هَذَا الْمَوْتُ - قَالَ - فَيُؤْمَرُ بِهِ فَيُذْبَحُ - قَالَ - ثُمَّ يُقَالُ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ خُلُودٌ فَلاَ مَوْتَ وَيَا أَهْلَ النَّارِ خُلُودٌ فَلاَ مَوْتَ " . قَالَ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم { وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ} وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الدُّنْيَا . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ قِيلَ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ " . ثُمَّ ذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ " . وَلَمْ يَقُلْ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَلَمْ يَذْكُرْ أَيْضًا وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الدُّنْيَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

19:40

آج 10 میں سے 10 باقی