صحیح مسلم 5090: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان وعظ کے لئے خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو! تم اللہ کے حضور ننگے پاؤں ننگے بدن نامختون اکھٹے کئے جاؤ گے کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُہُ وَعْدًا عَلَیْْنَا إِنَّا کُنَّا فَاعِلِیْنَ ترجمہ: جس طرح ہم نے پہلی تخلیق کا آغاز کیا تھا اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ وعدہ ہم پر فرض ہے۔ یقینا ہم یہ کر گزرنے والے ہیں 1۔ غور سے سنو! مخلوق میں سے سب سے پہلا جسے کپڑے پہنائے جائیں گے وہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ سنو! قیامت کے دن بعض لوگ میری اُمت میں سے لائے جائیں گے اور انہیں بائیں طرف لے جایا جائے گا۔ تب میں کہوں گا اے میرے رب یہ تو میرے اصحاب ہیں۔ تب کہا جائے گا کہ تجھے اُن کاموں کی خبر نہیں جو تیرے بعد ان لوگوں نے کئے۔ سو اُس وقت میں وہی بات کہوں گا جو ایک نیک بندہ نے کہی تھی۔ وَکُنْتُ عَلَیْْہِمْ شَہِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْہِمْ فَلَمَّا تَوَفَّیْْتَنِیْ کُنتَ أَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْْہِمْ وَأَنتَ عَلَی کُلِّ شَیْْئٍ شَہِیْدٌ۔۔۔ ترجمہ: اور میں ان پر نگران تھا جب تک میں ان میں رہا پس جب تو نے مجھے وفات دے دی صرف ایک تو ہی ان پر نگران رہا اور تو ہر چیز پر گواہ ہے۔ اگر تو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کردے تو یقینا تو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔ 2 آپؐ نے فرمایا پھر مجھے کہا جائے گا جب سے تو ان سے جدا ہوا یہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطِيبًا بِمَوْعِظَةٍ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تُحْشَرُونَ إِلَى اللَّهِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلاً { كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ} أَلاَ وَإِنَّ أَوَّلَ الْخَلاَئِقِ يُكْسَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَلاَ وَإِنَّهُ سَيُجَاءُ بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي . فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ . فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ { وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ }-{ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} قَالَ فَيُقَالُ لِي إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ " . وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ وَمُعَاذٍ " فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

  • تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴): اردو

قرآن کریم کی آیات

5:117 · 5:118 · 5:119 · 21:105

آج 10 میں سے 10 باقی