صحیح مسلم 5094: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
حضرت مقداد بن اسودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن سورج مخلوق کے نزدیک کر دیا جائے گا یہانتک کہ وہ ان سے ایک میل پر ہوگا۔ سلیم بن عامر کہتے ہیں اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ میل سے آپؐ کی کیا مراد ہے؟ کیا زمین کی مسافت والا میل مراد ہے؟ یا میل سے مراد سرمہ ڈالنے کی سلائی ہے جس سے آنکھ میں سرمہ ڈالا جاتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا لوگ اپنے اعمال کے حساب سے (پسینہ میں ڈوبے) ہوں گے۔ بعض ان میں سے اپنے ٹخنوں تک اور بعض ان میں سے اپنے گھٹنوں تک اور بعض ان میں سے اپنی کمر تک پسینہ میں (ڈوبے) ہوں گے اور بعض کو پسینہ لگام ڈالے ہوئے ہوگا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ فرمایا۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنِي الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تُدْنَى الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْخَلْقِ حَتَّى تَكُونَ مِنْهُمْ كَمِقْدَارِ مِيلٍ " . قَالَ سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يَعْنِي بِالْمِيلِ أَمَسَافَةَ الأَرْضِ أَمِ الْمِيلَ الَّذِي تُكْتَحَلُ بِهِ الْعَيْنُ . قَالَ " فَيَكُونُ النَّاسُ عَلَى قَدْرِ أَعْمَالِهِمْ فِي الْعَرَقِ فَمِنْهُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَى كَعْبَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَى حَقْوَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ الْعَرَقُ إِلْجَامًا " . قَالَ وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی