صحیح مسلم 5115: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت زینب بنت ابی سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ام حبیبہؓ بنت ابو سفیان نے انہیں بتایا کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت زینب بنتِ جحشؓ نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور آپؐ سخت فکرمند تھے اور آپؐ کا چہرہ سرخ تھا اور آپؐ کہہ رہے تھے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، عرب کے لئے اس شر کی وجہ سے جو قریب آگیا ہے ہلاکت ہے۔ آج یاجوج اور ماجوج کی دیوار میں اتنا رخنہ پڑ گیا ہے اور آپؐ نے انگوٹھے اور ساتھ کی انگلی سے حلقہ بنایا۔ وہ کہتی ہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے جبکہ ہم میں نیک ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں جب فسق و فجور کی کثرت ہو جائے۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فَزِعًا مُحْمَرًّا وَجْهُهُ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ " . وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ " نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ " . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی