صحیح مسلم 5117: كتاب الفتن وأشراط الساعة

عبید اللہ بن قبطیہ کہتے ہیں کہ حارث بن ابی ربیعہ اور عبد اللہ بن صفوان ام المؤمنین حضرت ام سلمہؓ کے پاس گئے اور میں ان دونوں کے ساتھ تھا۔ ان دونوں نے آپؓ سے اس لشکر کے بارہ میں پوچھا جسے دھنسایا جائے گا اور یہ ابن زبیر کے زمانے کی بات ہے۔ آپؓ (حضرت ام سلمہؓ) نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا کہ ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں پناہ لے گا تو اس کی طرف ایک لشکر بھجوایا جائے گا۔ جب وہ میدان بیداء میں ہوں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس شخص کا کیا ہو گا جو (اُن میں شامل ہونا) ناپسند کرتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا لیکن قیامت کے دن اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھا یا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں میں ابو جعفر سے ملِا۔ میں نے ان سے کہا کہ آپؓ (حضرت ام سلمہؓ) فرماتی ہیں ’’بِبَیْدَائَ مِنَ الْاَرْضِ‘‘ کہ زمین کے کسی بھی میدان میں۔ اس پر ابو جعفر نے کہا ہر گز نہیں خدا کی قسم یہ مدینہ کا میدان ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ قَالَ دَخَلَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ وَأَنَا مَعَهُمَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَسَأَلاَهَا عَنِ الْجَيْشِ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِ وَكَانَ ذَلِكَ فِي أَيَّامِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَيْتِ فَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ " . فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ بِمَنْ كَانَ كَارِهًا قَالَ " يُخْسَفُ بِهِ مَعَهُمْ وَلَكِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّتِهِ " . وَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ هِيَ بَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ . حَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِ قَالَ فَلَقِيتُ أَبَا جَعْفَرٍ فَقُلْتُ إِنَّهَا إِنَّمَا قَالَتْ بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ كَلاَّ وَاللَّهِ إِنَّهَا لَبَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی