صحیح مسلم 5118: كتاب الفتن وأشراط الساعة
امیہ بن صفوان سے روایت ہے انہوں نے اپنے دادا حضرت عبد اللہ بن صفوانؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھے ام المؤمنین حضرت حفصہؓ نے بتایا کہ انہوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ لڑائی کی نیت سے ایک لشکر اس گھر (خانہ کعبہ) کا قصد کرے گا یہانتک کہ وہ لوگ میدان بیداء میں ہوں گے تو ان کے درمیانے حصہ کو دھنسا دیا جائے گا اور ان کا پہلا حصہ آخری حصہ کو پکارے گا۔ پھر وہ بھی دھنسا دئیے جائیں گے۔ ان سے کوئی بھاگ جانے والا ہی باقی رہے گا جو اُن کے بارہ میں بتائے گا تو ایک شخص نے کہا میں آپ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے حضرت حفصہؓ کی طرف غلط بات منسوب نہیں کی اور میں حضرت حفصہؓ کے بارہ میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے نبیﷺ کی طرف غلط بات منسوب نہیں کی۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ صَفْوَانَ يَقُولُ أَخْبَرَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لَيَؤُمَّنَّ هَذَا الْبَيْتَ جَيْشٌ يَغْزُونَهُ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوْسَطِهِمْ وَيُنَادِي أَوَّلُهُمْ آخِرَهُمْ ثُمَّ يُخْسَفُ بِهِمْ فَلاَ يَبْقَى إِلاَّ الشَّرِيدُ الَّذِي يُخْبِرُ عَنْهُمْ " . فَقَالَ رَجُلٌ أَشْهَدُ عَلَيْكَ أَنَّكَ لَمْ تَكْذِبْ عَلَى حَفْصَةَ وَأَشْهَدُ عَلَى حَفْصَةَ أَنَّهَا لَمْ تَكْذِبْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی