صحیح مسلم 5120: كتاب الفتن وأشراط الساعة
حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا رسول اللہﷺ اپنی نیند میں بے چین سے ہوئے۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے اپنی نیند میں وہ کیا ہے جو آپؐ نہیں کیا کرتے۔ آپؐ نے فرمایا تعجب ہے کہ میری امت کے لوگ قریش کے ایک آدمی کے لئے جس نے بیت اللہ میں پناہ لے رکھی ہوگی (حملہ کا) قصد کریں گے یہاں تک کہ جب وہ بیداء میں ہوں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! رستہ میں تو سب لوگ ہوتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا ہاں اس میں ایسے بھی ہیں جو ارادۃً آئے ہوں گے اور ایسے بھی ہیں جو مجبوراً آئے ہوں گے اور مسافر بھی ہوں گے۔ یہ سب یک دفعہ ہلاک ہوں گے۔ وہ مختلف (مقاصد) سے نکلیں ہوں گے۔ اللہ انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ عَبِثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَنَامِهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَنَعْتَ شَيْئًا فِي مَنَامِكَ لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ . فَقَالَ " الْعَجَبُ إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَؤُمُّونَ بِالْبَيْتِ بِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ لَجَأَ بِالْبَيْتِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ " . فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الطَّرِيقَ قَدْ يَجْمَعُ النَّاسَ . قَالَ " نَعَمْ فِيهِمُ الْمُسْتَبْصِرُ وَالْمَجْبُورُ وَابْنُ السَّبِيلِ يَهْلِكُونَ مَهْلَكًا وَاحِدًا وَيَصْدُرُونَ مَصَادِرَ شَتَّى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ عَلَى نِيَّاتِهِمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی