صحیح مسلم 5268: كتاب الزهد والرقائق
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ بیان فرمایا کرتی تھیں کہ اے میرے بھانجے! بخدا ہم پہلی رات کا چاند دیکھتے پھر پہلی رات کا دوسرا چاند دیکھتے پھر پہلی رات کا تیسرا چاند دیکھتے - دو ماہ میں تین چاند دیکھتے - اور رسول اللہﷺ کے گھروں میں آگ نہ جلتی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا خالہ آپؐ کا کھانا کیا تھا؟ انہوں نے کہا یہ دو چیزیں کھجور اور پانی یا پھر یہ کہ رسول اللہﷺ کے کچھ انصار ہمسائے تھے۔ ان کے جانور تھے۔ وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں ان کا دودھ بھیجا کرتے تھے۔ آپؐ ہمیں وہ پلایا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ وَاللَّهِ يَا ابْنَ أُخْتِي إِنْ كُنَّا لَنَنْظُرُ إِلَى الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ ثَلاَثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ وَمَا أُوقِدَ فِي أَبْيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَارٌ - قَالَ - قُلْتُ يَا خَالَةُ فَمَا كَانَ يُعَيِّشُكُمْ قَالَتِ الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلاَّ أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَكَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ فَكَانُوا يُرْسِلُونَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَلْبَانِهَا فَيَسْقِينَاهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی