صحیح مسلم 741: كتاب الصلاة
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتی ہیں رسول اللہﷺ بکثرت یہ دعا کیا کرتے تھے پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ میں بخشش طلب کرتا ہوں اللہ سے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ آپؓ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں آپؐ کو بکثرت یہ دعا کرتے دیکھتی ہوں کہ ’’پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘ تو آپؐ نے فرمایا کہ میرے رب نے اطلاع دی تھی کہ میں اپنی امت میں ضرور ایک علامت دیکھوں گا پس جب میں وہ دیکھ لوں تو بکثرت کہوں پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ میں بخشش طلب کرتا ہوں اللہ سے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ سو میں نے وہ (علامت) دیکھ لی ہے۔ اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ اور فتح سے مراد فتح مکہ ہے وَرَأَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ اِنَّہُ کَانَ تَوَّابًا اور تو لوگوں کو دیکھ رہا ہے کہ وہ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں پس اپنے رب کی تسبیح بیان کر اس کی حمد کے ساتھ اور اس (اللہ) سے بخشش طلب کر یقینًا وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Noor Foundation