صحیح مسلم 742: كتاب الصلاة

ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے پوچھا آپ رکوع میں یہ کیا کہتے ہیں ! انہوں نے کہا جہاں تک سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ لََا اِلٰہَ اِلََّا اَنْتَ کا تعلق ہے تو مجھے ابن ابی ملیکہ نے بتایا کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ ایک رات میں نے نبیﷺ کو موجود نہ پایا تو میں نے گمان کیا کہ شاید آپؐ اپنی کسی بیوی کے پاس گئے ہوں۔ چنانچہ میں نے بہت تلاش کیا جب واپس آئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ آپؐ رکوع یا سجدہ کر رہے ہیں اور یہ دعا کر رہے ہیں پاک ہے تو اپنی حمد کے ساتھ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو میں نے کہا کہ میرے ماں باپ آپؐ پر قربان میں کس خیال میں تھی آپؐ کسی اور حال میں ہیں۔

وَحَدَّثَنِي حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَاءٍ كَيْفَ تَقُولُ أَنْتَ فِي الرُّكُوعِ قَالَ أَمَّا سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ فَأَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ افْتَقَدْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ فَتَحَسَّسْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ فَإِذَا هُوَ رَاكِعٌ أَوْ سَاجِدٌ يَقُولُ " سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ " . فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي إِنِّي لَفِي شَأْنٍ وَإِنَّكَ لَفِي آخَرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی