صحیح مسلم 745: كتاب الصلاة

مَعدان بن ابو طلحہ یعمری کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثَوبانؓ سے ملا تو میں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جِسے میں بجا لاؤں تو اللہ مجھے اس کے ذریعہ جنت میں داخل کردے۔ وہ کہتے ہیں یا میں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کے بارہ میں بتائیے۔ اس پر وہ خاموش رہے پھر میں نے ان سے پوچھا پھر وہ خاموش رہے پھر میں نے ان سے تیسری بار پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارہ میں رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تھا تو آپؐ نے فرمایا کہ تم پر لازم ہے کہ اللہ کے حضور بکثرت سجدہ بجا لاؤ۔ تم اللہ کے حضور ایک سجدہ بھی بجا لاتے ہو تو اللہ اس کے ذریعہ تمہارا ایک درجہ بڑھاتا ہے اور ایک برائی تم سے دور کر دیتا ہے۔ معدان کہتے ہیں کہ پھر میں حضرت ابودرداءؓ سے ملا اور پھر ان سے (اس بارہ میں) پوچھا تو انہوں نے مجھے وہی جواب دیا جو حضرت ثَوبانؓ نے مجھے دیا تھا۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ قَالَ حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُعَيْطِيُّ حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيُّ قَالَ لَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ أَعْمَلُهُ يُدْخِلُنِي اللَّهُ بِهِ الْجَنَّةَ . أَوْ قَالَ قُلْتُ بِأَحَبِّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ . فَسَكَتَ ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَسَكَتَ ثُمَّ سَأَلْتُهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ سَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَلَيْكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ لِلَّهِ فَإِنَّكَ لاَ تَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلاَّ رَفَعَكَ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْكَ بِهَا خَطِيئَةً " . قَالَ مَعْدَانُ ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لِي مِثْلَ مَا قَالَ لِي ثَوْبَانُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: كتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی