صحیح مسلم 747: كتاب الصلاة
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کو حکم دیا گیا کہ آپؐ سات (اعضاء) پر سجدہ کریں اور آپؐ کو منع کیا گیا کہ آپؐ اپنے بال اور کپڑے سنبھالتے رہیں۔ ابو ربیع کہتے ہیں کہ سات ہڈیوں پر (سجدہ کا حکم دیا گیا) وہ یہ ہیں دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دونوں پاؤں اور پیشانی، نیز اس سے منع کیا گیا کہ اپنے بالوں اور کپڑوں کو سنبھالتے رہیں۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ . هَذَا حَدِيثُ يَحْيَى . وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ الْكَفَّيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ وَالْجَبْهَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی