صحیح مسلم 753: كتاب الصلاة
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن حارثؓ کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا کہ ان کے سر کے بال پچھلی طرف بندھے ہوئے تھے۔ وہ (حضرت عبداللہ بن عباسؓ) کھڑے ہوئے اور اسے کھولنے لگے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت ابن عباسؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے تمہیں میرے سر سے کیا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس کی مثال اس کی طرح ہے جو نماز پڑھے اور اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُصَلِّي وَرَأْسُهُ مَعْقُوصٌ مِنْ وَرَائِهِ فَقَامَ فَجَعَلَ يَحُلُّهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ مَا لَكَ وَرَأْسِي فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا مَثَلُ هَذَا مَثَلُ الَّذِي يُصَلِّي وَهُوَ مَكْتُوفٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی