صحیح مسلم 871: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
معدان بن ابو طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ بن خطاب نے جمعہ کے روز خطبہ دیا اور اللہ کے نبیﷺ اور حضرت ابو بکرؓ کا ذکر کیا اور فرمایا کہ میں نے رؤیا میں دیکھا ہے گویا ایک مرغ نے مجھے تین ٹھونگیں ماری ہیں اور میں اس کی یہی تعبیر سمجھتا ہوں کہ اب میری موت قریب ہے۔ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں اپنا جانشین مقرر کر دوں اور اللہ تعالیٰ نہ تو اپنے دین کو ضائع کرے گا اور نہ اپنی خلافت کو اور نہ ہی اس کو جس کے ساتھ اس نے اپنے نبیﷺ کو مبعوث فرمایا۔ اگر میرے بارہ میں حکم جلدی آ گیا تو ان چھ آدمیوں کے باہمی مشورہ سے خلافت ہوگی جن سے رسول اللہﷺ راضی تھے جب آپؐ کی وفات ہوئی۔ اور مجھے معلوم ہے کہ بعض لوگ جن کو میں نے اسلام (کے مطابق) اپنے ہاتھ سے سزا دی ہے اس معاملہ میں طعن کریں گے۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ سب اللہ کے دشمن، کافر اور گمراہ ہوں گے۔ پھر میں اپنے بعد اپنی رائے میں کلالہ (کے مسئلہ) سے اہم کوئی چیز نہیں چھوڑ رہا اور میں نے کسی چیز کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے اتنا زیادہ نہیں پوچھا جتنا کلالہ کے بارہ میں پوچھا اور آپؐ نے بھی مجھ سے کسی چیز کے بارہ میں اتنی شدت نہیں فرمائی جتنی اس میں فرمائی۔ یہاں تک کہ آپؐ نے اپنی انگلی میرے سینہ پر مار کر فرمایا کہ اے عمر! کیا تجھے آیت الصیف (یعنی موسم گرما والی آیت) جو سورۃ النساء کے آخر پر ہے کافی نہیں؟ (حضرت عمرؓ نے فرمایا) اگر میں زندہ رہا تو اس بارہ میں ایسا فیصلہ کروں گا جس کے مطابق کوئی خواہ وہ قرآن پڑھتا ہو یا نہ پڑھتا ہو فیصلہ کر سکے گا۔ پھر آپؓ نے فرمایا کہ اے اللہ! میں تجھے امراء ممالک پر گواہ ٹھہراتا ہوں۔ میں نے انہیں اس لئے لوگوں پر مقرر کیا ہے کہ وہ اُن میں انصاف کریں اور لوگوں کو اُن کا دین اور اُن کے نبیﷺ کی سنت سکھائیں اور اُن میں ان کے مالِ فے کو تقسیم کریں اور ان کے کام میں جو مشکل آن پڑے، وہ میرے سامنے پیش کریں۔ پھر اے لوگو! تم جو اِن دو پودوں یعنی پیاز اور لہسن میں سے کھاتے ہو۔ میں اِن دونوں کو تکلیف دہ سمجھتا ہوں اور میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے کہ جب آپؐ کو مسجد میں کسی آدمی سے ان دونوں کی بو آتی تو آپؐ کے ارشاد پر اسے بقیع بھیج دیا جاتا۔ پس جو کوئی ان دونوں کو کھانا چاہے تو پکا کر ان کی بو مار لے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَذَكَرَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ قَالَ إِنِّي رَأَيْتُ كَأَنَّ دِيكًا نَقَرَنِي ثَلاَثَ نَقَرَاتٍ وَإِنِّي لاَ أُرَاهُ إِلاَّ حُضُورَ أَجَلِي وَإِنَّ أَقْوَامًا يَأْمُرُونَنِي أَنْ أَسْتَخْلِفَ وَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيُضَيِّعَ دِينَهُ وَلاَ خِلاَفَتَهُ وَلاَ الَّذِي بَعَثَ بِهِ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم فَإِنْ عَجِلَ بِي أَمْرٌ فَالْخِلاَفَةُ شُورَى بَيْنَ هَؤُلاَءِ السِّتَّةِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ وَإِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ أَقْوَامًا يَطْعَنُونَ فِي هَذَا الأَمْرِ أَنَا ضَرَبْتُهُمْ بِيَدِي هَذِهِ عَلَى الإِسْلاَمِ فَإِنْ فَعَلُوا ذَلِكَ فَأُولَئِكَ أَعْدَاءُ اللَّهِ الْكَفَرَةُ الضُّلاَّلُ ثُمَّ إِنِّي لاَ أَدَعُ بَعْدِي شَيْئًا أَهَمَّ عِنْدِي مِنَ الْكَلاَلَةِ مَا رَاجَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي شَىْءٍ مَا رَاجَعْتُهُ فِي الْكَلاَلَةِ وَمَا أَغْلَظَ لِي فِي شَىْءٍ مَا أَغْلَظَ لِي فِيهِ حَتَّى طَعَنَ بِإِصْبَعِهِ فِي صَدْرِي فَقَالَ " يَا عُمَرُ أَلاَ تَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ الَّتِي فِي آخِرِ سُورَةِ النِّسَاءِ " . وَإِنِّي إِنْ أَعِشْ أَقْضِ فِيهَا بِقَضِيَّةٍ يَقْضِي بِهَا مَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَمَنْ لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ عَلَى أُمَرَاءِ الأَمْصَارِ وَإِنِّي إِنَّمَا بَعَثْتُهُمْ عَلَيْهِمْ لِيَعْدِلُوا عَلَيْهِمْ وَلِيُعَلِّمُوا النَّاسَ دِينَهُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ صلى الله عليه وسلم وَيَقْسِمُوا فِيهِمْ فَيْئَهُمْ وَيَرْفَعُوا إِلَىَّ مَا أَشْكَلَ عَلَيْهِمْ مِنْ أَمْرِهِمْ ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ تَأْكُلُونَ شَجَرَتَيْنِ لاَ أَرَاهُمَا إِلاَّ خَبِيثَتَيْنِ هَذَا الْبَصَلَ وَالثُّومَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا وَجَدَ رِيحَهُمَا مِنَ الرَّجُلِ فِي الْمَسْجِدِ أَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ إِلَى الْبَقِيعِ فَمَنْ أَكَلَهُمَا فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًا . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ كِلاَهُمَا عَنْ شَبَابَةَ بْنِ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ