صحیح مسلم 876: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب اذان دی جاتی ہے تو شیطان دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے تا کہ اذان کی آواز نہ سُنے۔ پھر جب اذان ختم ہو جاتی ہے تو آ جاتا ہے۔ پھر جب اقامت کہی جاتی ہے تو پیٹھ پھیر لیتا ہے پھر جب اقامت ہو جاتی ہے تو آ کر آدمی اور اس کے دل میں حائل ہونے لگتا ہے یہ کہتا ہے فلاں چیز کو یاد کر فلاں چیز کو یاد کر جو اسے یاد نہیں تھیں یہاں تک کہ آدمی کو یہ یاد نہیں رہتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی۔ پس جب تم میں سے کسی کو یہ یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔ عبدالرحمٰن الاعرج حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جاتی ہے تو شیطان دم دبا کر بھاگ جاتا ہے اور انہوں نے اضافہ کیا کہ وہ اسے رغبتیں دلاتا ہے، امیدیں دلاتا ہے اور اس کی ضروریات اسے یاد کراتا ہے جو اس کو یاد نہیں تھیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نُودِيَ بِالأَذَانِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ الأَذَانَ فَإِذَا قُضِيَ الأَذَانُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ بِهَا أَدْبَرَ فَإِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أَقْبَلَ يَخْطُرُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ يَقُولُ اذْكُرْ كَذَا اذْكُرْ كَذَا . لِمَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ إِنْ يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَإِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ كَمْ صَلَّى فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ " . حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلاَةِ وَلَّى وَلَهُ ضُرَاطٌ " . فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَزَادَ " فَهَنَّاهُ وَمَنَّاهُ وَذَكَّرَهُ مِنْ حَاجَاتِهِ مَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ "
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ