حصہ اول
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 3
26
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
اسی کلوروفل کا ہی مرہونِ منت ہے جو شمسی اور ثانوی شعاعوں
کی مجموعی توانائی کے ذریعہ چلنے والے
ایک کارخانے کی طرح مصروف عمل ہے۔یہ ثانوی فلکیاتی شعاعیں اس قدر لطیف ہوتی ہیں کہ بہت موٹے سیسے کے بھی آر پار ہو جاتی
ہیں۔بے حد گہری کانوں اور سمندروں کی تہوں میں بھی ان کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ایک اندازہ
کے مطابق انسانوں پر ایک منٹ میں ان شعاعوں کے پچیس سے تمہیں ہزار ذرات کی مسلسل یلغار ہو
رہی ہے۔یہ ضروری ہے کہ فلکیاتی شعاعوں کو ان کی اپنی اصل ابتدائی شکل میں سطح زمین پر پہنچنے سے
روکا جائے۔مذکورہ بالا حفاظتی تہیں اسی مقصد کیلئے بنائی گئی ہیں۔صرف آکسیجن اور نائٹروجن کے
ایٹموں کے ساتھ بار بار تصادم کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی ثانوی شعاعیں ہی ہیں جو بالآخر سطح زمین
تک پہنچتی ہیں۔جیسا کہ آسمان کے تعلق میں، اُوپر بیان کیا گیا ہے قرآن کریم نے ”میزان“ کی اصطلاح
استعمال فرمائی ہے جس کے معنی ہیں تو ازن یا کوئی ایسی چیز جس سے توازن کا تعین کیا جاسکے۔زمین
اور زمینی اشیاء کے تعلق میں قرآن کریم نے اسی مصدر سے نکلا ہوا ایک اور لفظ استعمال فرمایا ہے۔وہ
میزان کا مصدر ”وزن“ ہے چنانچہ میزان مذکورہ بالا دونوں معانی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔اس
مادہ سے ایک اور لفظ ” موزون ہے یعنی ایسی چیز جو کامل توازن یا تناسب سے بنائی گئی ہو۔کیا ساری دنیا میں قرآن کریم کے علاوہ کوئی بھی ایسی کتاب موجود ہے جس نے اس قدر
پیچیدہ اور مشکل مضامین اتنی سلاست، سادگی اور خوبی سے بیان کر دیئے ہوں؟ یہ ایک ایسی کتاب
ہے جو گہرے علمی اور سائنسی مضامین کو اس قدر روانی اور خوبی سے بیان کرتی ہے کہ انسان حیران رہ
جاتا ہے۔قرآن کریم عصر حاضر کے مسائل اور معاملات کو بھی زیر بحث لاتا ہے حالانکہ یہ آج سے
چودہ سوسال قبل نازل ہوا جو انسانی عقل اور علم کے اعتبار سے آج سے یکسر مختلف دور تھا۔قرآن کریم
قدرت کے پیچیدہ اسرار اور ہر تخلیق میں مخفی مظاہر فطرت سے جس انداز میں پردے اُٹھاتا ہے اسے
دیکھ کر انسان حیران اور ششدر رہ جاتا ہے۔بعض ناقدین اسلام اور بعض دوہر یہ بھی یہ الزام لگاتے ہیں کہ قرآن کریم کلام الہی نہیں بلکہ محض
حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے۔حالانکہ اگر ایسا ہوتا تو بجائے فطرت کے
سربستہ راز کھولنے کے قرآن کریم بذات خود ایک بہت بڑا معمہ ہوتا۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ
حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ الزام لگاتے ہوئے وہ اس بات کو کس طرح بھول جاتے ہیں
زمین کا ماحولیاتی نظام
27
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو اُمی محض تھے اور ایسے ملک میں پیدا ہوئے تھے جس کا ان پڑھ لوگوں
کی سرزمین کہ کر ٹھٹھہ اُڑایا جاتا تھا۔ملک عرب کے ایک طرف ایران کی انتہائی ترقی یافتہ تہذیب
تھی تو دوسری جانب وسیع و عریض اور عظیم الشان رومی سلطنت علم کے ایک ایسے گہوارے کی صورت
میں قائم تھی جہاں فلسفہ اور سائنس اعلی پیمانے پر پروان چڑھ چکے تھے۔یہ دونوں ہم عصر عظیم الشان
طاقتیں ملک عرب کو تضحیک اور تخفیف کی نظر سے دیکھا کرتی تھیں گویا جہالت اسی سرزمین سے پھوٹتی
ہے۔پس علم کے اس عظیم سر چشمے یعنی قرآن کریم کو ایسی سرزمین میں رہنے والے حضرت اقدس محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ صرف اور صرف خدا کا ہی کلام ہو سکتا ہے۔زمین:
زمین کی تخلیق کے متعلق قرآن کریم کے بیان کردہ توازن کے اصولوں میں سے چند ایک
مثالیں وضاحت کیلئے ذیل میں درج کی جاتی ہیں:
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَهَا وَالْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ
موزون
(20:15 31)
ترجمہ: اور زمین کو ہم نے بچھا دیا اور اس میں ہم نے مضبوطی سے گڑے ہوئے
( پہاڑ ) ڈال دیئے اور اس میں ہر قسم کی متناسب چیزا گائی۔یہ آیت اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو کامل توازن کے ایک
جیسے ہی اصولوں پر پیدا فرمایا ہے۔چنانچہ زمین اور آسمان کے مابین جو کچھ بھی تخلیق کیا گیا ہے وہ
قوانین عدل کا پابند ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے نہایت مناسب طور پر آسمان کو ”میزان اور زمین کو
موزون قرار دیا ہے۔اس میں یہ بھی اشارہ پایا جاتا ہے کہ زمین بذات خود متوازن نہیں ہوگئی بلکہ
توازن پیدا کرنے والی ایک برتر اور بالا بیرونی طاقت نے اسے متوازن کر رکھا ہے۔لفظ میزان کا تعلق عدل کے آسمانی اصولوں کے ساتھ ہے اور اس میں واضح طور پر دیگر اشیاء
میں توازن پیدا کرنے کا ذریعہ ہونے کا مفہوم بھی داخل ہے۔پس زمین پر نظر آنے والا اصول عدل
اپنی کسی اندرونی خوبی سے پیدا نہیں ہوا بلکہ آسمان کا عطا کردہ ہے۔یہاں ہمیں اس حقیقت کا بھی
عرفان ہوتا ہے کہ زمین پر موجود ہر ایک مادی چیز کی فضیلت کا انحصار آسمانی اصولوں کے ساتھ ہم
آہنگی پر ہے۔اسی طرح اس سے یہ معقول نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ ہر نیکی اور بھلائی کی طرف دنیا کی
رہنمائی کرنے کے سب سے زیادہ اہل خالص آسمانی وجود ہی ہیں۔چنانچہ فرمایا:
28
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
وَأَثْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونِ (المجر 20:15)
ترجمہ: اور اس میں ہر قسم کی متناسب چیزا گائی۔زمین پر ہر ایک چیز کامل عدل کے عظیم قانون فطرت کے زیر اثر نمو پذیر ہے۔اس قانون سے
کسی کو کوئی مفر نہیں ہے۔الہی قوانین فطرت کے تابع ہی زمین پر ہر شے پروان چڑھ رہی ہے۔اس سیاق و سباق میں عربی کا لفظ انبتنا ، یعنی ہم ہی روئیدگی نکالنے والے ہیں، خاص توجہ کا
طالب ہے۔عموماً سمجھا جاتا ہے کہ یہ لفظ صرف نباتاتی افزائش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن یہ
درست نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں انسانی پیدائش اور نشو و نما کیلئے بھی یہی لفظ استعمال
فرمایا ہے۔چنانچہ سورہ نوح کی درج ذیل آیت میں لفظ نبات زمین پر انسان کی تخلیق اور تدریجاً
نشو و نما کیلئے استعمال ہوا ہے:
وَالله أَنْبَتَكُم مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا ( نوح 18:71)
ترجمہ: اور اللہ نے تمہیں زمین سے نبات کی طرح اگایا۔اس آیت میں انسان کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اس کی پیدائش اور نشوونما کے متعلق
قطعیت کے ساتھ فرماتا ہے کہ یہ اسی طریق پر ہوئی ہے جس طرح نبات“ کا لفظ بیان کر رہا ہے
جس کے معنی ہیں ”نباتاتی نشو و نما“۔پہاڑ :
اب ہم سورۃ الحجر کی بیسویں آیت کو سورۃ لقمان کی گیارہویں اور بارہویں آیت سے ملا کر
پڑھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کس طرح مؤخر الذکر آیت میں اسی زیر بحث مضمون کی تفصیل بیان کی گئی
ہے۔فرمایا:
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَهَا وَالْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ
مَّوْزُون
(20:15 31)
ترجمہ: اور زمین کو ہم نے بچھا دیا اور اس میں ہم نے مضبوطی سے گڑے ہوئے
( پہاڑ ) ڈال دیئے اور اس میں ہر قسم کی متناسب چیزا گائی۔خَلَقَ السَّمَوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَأَلْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ
تَمِيْدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةِ وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا
زمین کا ماحولیاتی نظام
فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ هُذَا خَلْقُ اللهِ فَأَرُونِي مَا ذَا خَلَقَ
الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ بَلِ الظَّلِمُونَ فِي ضَللٍ مُّبِينِ )
(لقمان 11:31 و12)
ترجمہ: اس نے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے بنایا جنہیں تم دیکھ سکو اور زمین
میں پہاڑ بنائے تا کہ تمہیں خوراک مہیا کریں اور اس میں ہر قسم کے چلنے والے
جاندار پیدا کئے اور آسمان سے ہم نے پانی اتارا اور اس (زمین) میں ہرفتم
کے عمدہ جوڑے اگائے۔یہ ہے اللہ کی تخلیق پس مجھے دکھاؤ کہ وہ ہے کیا جو اس
کے سوا دوسروں نے پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ظلم کرنے والے کھلی کھلی
29
29
گمراہی میں ہیں۔یہاں پہاڑوں کیلئے رواسی“ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں، مضبوطی سے
گہری گاڑی ہوئی چیز۔عرب پہاڑوں کیلئے یہی لفظ استعمال کیا کرتے ہیں۔قرآن کریم کے اکثر
تراجم میں پہاڑوں کے تعلق میں تَمِیدَ بِكُمْ “ کا ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ ان کی تخلیق کا مقصد
بنی نوع انسان کو زلزلوں کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔زلزلوں
کے اکثر مراکز سطح زمین سے بلند پہاڑوں میں ہی واقع ہیں یا پھر سمندر کی تہوں میں آتش فشاں
پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے کلام کا ایسا ترجمہ کرنا جو اس کے فعل یعنی تخلیق سے
متصادم ہو منا سب نہیں۔در اصل تَمِيدَ بِكُمْ کا لفظ مادَ يَمِيدُ سے مشتق ہے جس کے ایک معنی کھانے کیلئے
دستر خوان کی تیاری ہے۔اس معنی کی رو سے ترجمہ یہ ہونا چاہئے:
”ہم نے مضبوطی سے گڑے ہوئے پہاڑوں کو پیدا کیا تا کہ وہ تمہارے لئے
خوراک مہیا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوں۔“
خلاصہ کلام یہ کہ اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کو اس لئے پیدا نہیں فرمایا کہ یہ بنی نوع انسان کو زلزلوں
سے محفوظ رکھیں بلکہ زندگی کے قیام کا انحصار انہی پہاڑوں پر ہے۔غذا مہیا کرنے کا نظام جو زندگی
کیلئے ضروری ہے انہی کے سہارے قائم و دائم ہے اور لفظ موزون کی بہترین تصویر پیشی ہے۔سطح ارض کا صرف تین فیصد حصہ خشکی پر مشتمل ہے جو پانچ براعظموں میں منقسم ہے۔باقی ستر
فیصد سمندروں اور جھیلوں پر مشتمل ہے لیکن جو پانی ہم دیکھتے ہیں صرف یہی نہیں ہے بلکہ حیرت انگیز
30
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
بات یہ ہے کہ کل پانی کا پچھتر فیصد حصہ شمالی نصف کرہ کے پہاڑوں پر برف کی صورت میں جا پڑا
ہے۔اگر پہاڑ اس جھے ہوئے پانی کو ذخیرہ نہ کریں اور یہ ساری برف پکھل کر سمندروں میں شامل ہو
جائے تو باقی ماندہ میں فیصد خشکی بھی مکمل طور پر پانی میں ڈوب جائے گی اور ساری سطح زمین کو سمندر
ڈھانپ لیں گے۔زمین پر پانی کے توازن کو برقرار رکھنے میں پہاڑ بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسی طرح
انسانوں اور پودوں کے استعمال کیلئے پانی کی تطہیر میں بھی پہاڑوں کا کردار بہت اہم ہے۔یہ ایک
لمبی داستان ہے کہ کس طرح پانی سمندروں سے پہاڑوں پر جاتا اور پھر واپس سمندروں میں آتا ہے
تاہم اس سارے چکر کے نتیجہ میں زمین پر موجود نباتاتی اور حیوانی زندگی کیلئے یہ پانی استعمال ہوتا ہے
اور آلودہ پانی بہ کر سمندروں میں شامل ہو جاتا ہے۔آبی بخارات کے پانی یا برف بن کر نیچے گرنے کے عمل میں بھی پہاڑ ایک اہم کردار ادا کرتے
ہیں۔قطبین اور بلند پہاڑی علاقوں میں اکثر آبی بخارات بارش کی بجائے برف بن کر گرتے ہیں اور
پھر برف کی سخت سلوں اور گلیشئر کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔برف کے ان بڑے بڑے پہاڑوں پر کشش ثقل مسلسل کام کر رہی ہے جو برف کی اس توانائی
کو جو بلندی پر ہونے کی وجہ سے اس میں ہوتی ہے، کم کرتی رہتی ہے۔یہ ایک طبعی قانون ہے کہ جب
برف کو زور سے دبایا جائے تو جہاں دباؤ سب سے زیادہ ہو گا وہاں درجہ حرارت بڑھ جائے گا جس
کے نتیجہ میں برف پگھلنا شروع ہو جائے گی۔ایسی جگہوں پر جہاں درجہ حرارت منفی 600 تک گر جاتا
ہے وہاں بھی گلیشئر ز کے نیچے برف ہمیشہ پھلتی رہتی ہے۔چنانچہ گلیشئر جہاں پہاڑ کی سطح سے جڑا
ہوتا ہے وہاں درجہ حرارت بڑھنے سے وہ پکھلنے لگتا ہے نیچے پہاڑ پر اس کی گرفت مضبوط نہیں رہتی اور
وہ نیچے پھیلنے لگتا ہے اور اپنے ساتھ بڑے بڑے پتھروں اور چٹانوں کو گھسیٹتا، رستے میں حائل تمام
رکاوٹوں
کو تہس نہس کرتا چلا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں بڑے بڑے پتھر اور چٹانیں بے شمار چھوٹے
چھوٹے پتھروں اور سنگریزوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔اس عمل سے نمک بھی حاصل ہوتا ہے۔اگر
یہ مذکورہ بالا قانون نہ ہوتا تو سمندروں کا سارا پانی برف بن کر قطبین اور پہاڑوں پر اکٹھا ہو جاتا جس
کا نتیجہ یہ نکلتا کہ بالآخر بنی نوع انسان صفحہ ہستی سے کلیہ نابود ہو جاتے۔پہاڑ زندگی کیلئے اس طرح بھی ایک سہارا ہیں کہ یہ زمین کی زرخیزی میں مختلف طریق سے اہم
کردار ادا کرتے ہیں۔یادر ہے کہ زمین کی زرخیزی کیلئے جو مصنوعی کھادیں استعمال کی جاتی ہیں وہ
زمین کا ماحولیاتی نظام
31
زیادہ تر ایمونیم کے نمکیات پر مشتمل ہوتی ہیں۔جب بارش برسانے والے برقی چارج شدہ بادلوں
کو تیز ہوائیں پہاڑوں کی طرف لے جاتی ہیں تو ان میں اچانک برقی طوفان پیدا ہوتے ہیں اور
بجلیاں
کڑکتی ہیں جس سے پانی کے قطرات اور نائٹروجن گیس، ایمونیم کے نمکیات میں تبدیل ہوکر
بارش یا برف میں شامل ہو جاتے ہیں۔بعض اندازوں کے مطابق اس عمل سے گھنٹے بھر میں اتنی مقدار
میں کھاد پیدا ہو جاتی ہے جتنی انسانی ہاتھ سے لگائی گئی ایک صنعت سال بھر میں پیدا کرتی ہے۔ان
تمام مظاہر کا تفصیلی مطالعہ در حقیقت اُن علوم کی تشریح کرے گا جو پہاڑوں کے انسانی زندگی کیلئے عظیم
فوائد کے متعلق قرآن کریم میں موجود ہیں۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ سورۃ حم السجدہ میں
فرماتا ہے کہ:
وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيْهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا
فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءَ لِلسَّابِلِينَ ( حم السجدة 11:41)
ترجمہ: اور اس نے اس کے مرتفع خطوں میں پہاڑ بنائے اور ان میں اس نے
برکت رکھ دی اور ان میں انہی سے پیدا ہونے والے خورونوش کے سامان۔چار زمانوں میں مقدر کئے اس حال میں کہ (سب حاجتیں) طلب کرنے
والوں کے لئے وہ برابر ہیں۔مختصر یہ کہ جب ہم آسمانوں اور زمین میں قوانین قدرت کے ظہور کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں
ان میں کامل بیجہتی ، ہم آہنگی اور توازن دکھائی دیتا ہے۔رات اور دن کے آگے پیچھے آنے اور موسموں
کے آدلنے بدلنے یعنی سرما سے گرما، خزاں سے بہار وغیرہ اور زمینی حیات پر ان کے مخصوص اثرات
ایسے عوامل ہیں جو اس نظام پر گہرے طور پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کے سہارے زندگی قائم ہے۔فضائی گیسوں کا باہمی توازن :
ہماری پسند نا پسند سے ماورا، ہر موسم کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ان میں سے ہر ایک الگ
الگ یا بحیثیت مجموعی سب موسم زمین کے ماحولیاتی نظام کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہیں خواہ یہ
مختلف انواع حیات کے تعلق میں ہو یا عناصر کے باہمی توازن کے اعتبار سے ہو۔ہوا میں نائٹروجن آکسیجن، کاربن ڈائی آکسائڈ اور بعض کمیاب گیسوں کی خاص تناسب میں
موجودگی کیوں ضروری ہے؟ یہ ایسے سوال ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے سائنسدانوں کی توجہ بڑھتی
32
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
جارہی ہے۔یہ امر تو یقینی ہے کہ ان گیسوں کا خاص تناسب میں پایا جانا حادثاتی نہیں ہے اور یہ کہ اس
میں ذراسی کمی بیشی سے تمام ماحولیاتی نظام کا توازن بگڑ جائے گا یہاں تک کہ اگر کاربن ڈائی آکسائڈ
کی مقدار فضا میں صرف ایک فیصد بڑھ جائے تو اس کے اثرات تباہ کن ہوں گے۔اخبارات میں
گرین ہاؤس ایفیکٹ (Greenhouse effect) کا جو تذکرہ ہوتا ہے اُسے ایک عام قاری کچھ
زیادہ سمجھ نہیں سکتا لیکن جب کوئی سائنس دان اس اثر کی اصل اہمیت سے انہیں آگاہ کرتا ہے تب
انہیں اس کا صحیح معنوں میں احساس ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اگر کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار چار
سے پانچ فیصد تک بڑھ جائے تو زمین پر زندگی قائم نہیں رہ سکتی۔صرف کاربن ڈائی آکسائڈ کا
تناسب ہی نہیں بلکہ کرہ ہوائی میں موجود ہر گیس کا ایک خاص مقصد ہے اور یہ عین اسی تناسب
میں درکار ہے جس میں یہ موجود ہے۔زمین کے کرہ ہوائی کی بالائی تہوں پر بھی یہی اصول
اطلاق پاتا ہے۔بالا ئی کرہ ہوائی میں اوزون گیس کی تہ کی موٹائی اٹھارہ سے تھیں میل تک بیان کی جاتی ہے۔اگر کسی حادثہ کے نتیجہ میں اوزون کا توازن بگڑ جائے تو کم طول موج رکھنے والی فلکیاتی شعاعوں کی
یلغار کا خطرہ ہے جو زندگی کیلئے انتہائی مہلک ہوتی ہے۔اوزون گیس بالخصوص کم طول موج والی
بالائے بنفشی شعاعوں
کو ختم کر کے رکھ دیتی ہے۔عالم نباتات اور عالم حیوانات کا باہمی توازن :
مختلف انواع حیات کے مابین پائے جانے والے تو ازن اور اسی طرح عالم حیوانات اور
عالم نباتات کے مابین پائے جانے والے توازن کی طرف سائنسدانوں کی توجہ بڑھتی چلی جارہی
ہے۔اس توازن کی بعض شکلیں مندرجہ ذیل ہیں:
----- جانداروں کا اپنے مخصوص ماحول کے لحاظ سے توازن
--- شکاری اور ان کا شکار بننے والے جانوروں کا باہمی توازن
----- مچھلیوں کی پہاڑوں میں اپنی جائے پیدائش سے سمندروں کی طرف نقل مکانی
اور پھر سمندروں سے اپنی جائے پیدائش کی جانب واپسی میں پایا جانے والا توازن۔----- دریاؤں اور جھیلوں کے باہمی توازن کا قائم رکھنا اور ان میں پائی جانے والی
مخلوقات کا تبادلہ یعنی دریاؤں سے جھیلوں میں آنا اور پھر جھیلوں سے واپس دریاؤں میں لوٹ جانے کا
متوازن نظام۔
زمین کا ماحولیاتی نظام
33
ہے،
سائنسدان اس پر اور اس جیسے دیگر بہت سے موضوعات پر تحقیق کر رہے ہیں۔ہر نئی دریافت
انہیں فطرت میں پائے جانے والے گہرے اسرار کی طرف متوجہ کرتی ہے۔اس سارے ماحولیاتی
نظام میں، جو جاندار اور بے جان اشیاء اور ان کے باہمی تعاون کا احاطہ کئے ہوئے
کارفرما اصول عدل کو بیان کرنے کیلئے موزون سے بہتر لفظ کسی کے ذہن میں آہی نہیں سکتا۔المختصر قرآن کریم کا بیان کردہ قانونِ عدل کائنات کے ذرے ذرے پر حاوی ہے۔اس
موضوع پر بہت کچھ کہا اور لکھا جا چکا ہے لیکن یہ بھی نہ ختم ہونے والا موضوع ہے۔یہاں اس مضمون کو
پیچیدہ سائنسی اصطلاحات کے حوالے سے زیر بحث لانا غالبا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ یہ بحث دلچسپ
سہی لیکن عام آدمی کی سمجھ سے بالا ہے۔
34
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
4- عالم حیوانات
جہاں تک فلاسفروں کا تعلق ہے تو ان میں سے بعض کے نزدیک تخلیق کائنات کسی خالق کی
محتاج نہیں ہے۔ان کے خیال میں یہ از خود جاری رہنے والا ایک اندھا ارتقائی عمل ہے۔ظاہر ہے کہ
وہ اسی اندھے اصول کی بنیاد پر انسانی فطرت کو بھی سمجھنا اور اس مسئلہ کو سلجھانا چاہتے ہیں۔وہ تجویز کرتے ہیں کہ انسان پر کسی قسم کی اخلاقی پابندیاں عائد نہیں ہونی چاہئیں بلکہ اسے اپنی
مرضی سے زندگی بسر کرنے کا اسی طرح مکمل اختیار ہونا چاہئے جیسا کہ جانوروں کو حاصل ہے۔اس
تناظر میں ہمیں ان کے ہاں اللہ تعالیٰ جیسی کسی بھی بیرونی طاقت کا کوئی کردار دکھائی نہیں دیتا جو ایک
بالا ہستی کے طور پر انسان کیلئے کوئی ضابطہ حیات وضع کرے۔ان کے نزدیک انسانی زندگی میں عدل
کا تصور در حقیقت عقل انسانی کی تدریجی ترقی کا مرہون منت ہے جس نے انسانی معاشرہ کی ترقی
کیلئے نہایت لمبے تجربات کی روشنی میں کچھ قواعد وضوابط وضع کرنے شروع کئے۔ان میں سے کچھ کا
تعلق عدل سے بھی ہے۔مذہبی نقطہ نظر اس سیکولر معاشرتی نظریہ سے واضح طور پر متصادم ہے۔مذہب ہمیں یہ تعلیم دیتا
ہے کہ انسان میں صحیح یا غلط کے بارہ میں فیصلہ کرنے کی قوت ایک خاص مقصد کیلئے ودیعت کی گئی ہے
اور وہ مقصد یہ ہے کہ انسان یہ فیصلہ کرے کہ کیا اسے جانوروں کی طرح اپنی جبلی خواہشات کی پیروی
کرنی چاہئے یا پھر بعض حالات میں اسے بعض کاموں سے رک جانا چاہئے۔پس اگر ہمارا یہ عقیدہ
ہے کہ انسان کو یہ خوبی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی ہے تو اس کا منطقی نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ رہنمائی بھی
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ملنی چاہئے کہ اسے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے۔اس بحث کو سمجھنے کیلئے چند مثالوں سے اس مضمون کی وضاحت ضروری ہے۔مثلاً شیر کی جبات
اسے کہے گی کہ بھوک مٹانے کیلئے ایک جانور کو مارڈالولیکن اس بات کا فیصلہ کہ جانور کو اس طرح مارا
جائے کہ اسے کم سے کم تکلیف ہو شیر کی طاقت سے باہر ہے۔یہ خدا تعالیٰ ہی ہے جس نے اسے
اپنے شکار کو مارنے کے ایسے گر سکھا دیئے جو کم سے کم تکلیف دہ ہیں یعنی جن کے نتیجہ میں غیر ضروری
تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔عمل تقویم کے ایک لمبے عرصے تک تدریجا جاری رہنے کے نتیجے میں ایک معین تبدیلی رونما
ہوئی جس کے ذریعے جانوروں کو آہستہ آہستہ دوسروں کی تکلیف سے آگاہی حاصل ہوئی۔انسانوں
عالم حيوانات
35
میں اس شعور کا پہلا مرحلہ قریبی رشتہ داروں کی تکلیف کے احساس سے شروع ہوا اور پھر رفتہ رفتہ یہ
دائرہ دور کے رشتہ داروں تک اور بالآخر تمام بنی نوع انسان تک ممتد ہوتا چلا گیا۔پھر ادنی درجہ کے
جانداروں کی تکلیف کا احساس پیدا ہوا۔یہ صفت بھی ایک دوسرے سے وابستہ ہونے کے احساس
سے ہی پیدا ہوتی ہے جو کہ تمام حیوانات میں دکھائی دیتی ہے۔کسی بھی مشکل اور مصیبت کی گھڑی
میں ایک ہی نوع کے جانور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔شاید یہی وجدانی رو یہ بھیڑیوں اور کتوں میں
اجتماعیت کا شعور پیدا کرتا ہے جو گروہوں کی شکل میں شکار کیلئے نکلتے ہیں۔یہ اس ارتقائی عمل کی چند
ایک مثالیں ہیں جو دوسروں کے احساسات کے متعلق بڑھتی ہوئی آگہی سے جنم لیتا ہے۔چنانچہ
خطرے کے وقت ہاتھی ، جنگلی بھینسے ، زیبرا اور ہرن وغیرہ اکٹھے ہو کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف
رد عمل دکھاتے ہیں۔یہاں ایک نوع یا گروہ کے ساتھ ایسی وابستگی کا مہم شعور نظر آتا ہے جس کی حدود
معین اور واضح نہیں ہیں بلکہ پھیل رہی ہیں۔انسانی ارتقا کے ساتھ ساتھ یہی حیوانی میلان اس میں
زیادہ پختہ اور واضح ہوتا چلا گیا اور انسان میں دوسروں کیلئے ہمدردی کا جذ بہ صرف اپنے خاندان یا بنی
نوع انسان تک ہی محدود نہ رہا بلکہ اس کا دائرہ ادنیٰ درجے کے جانداروں تک بھی وسیع ہو گیا۔اس
مرحلے پر انسان کسی ایسے ضابطہ اخلاق کی ضرورت محسوس کرتا ہے جس کے احساس کا دائرہ کار انسانی
حدود سے بھی آگے تک ممتد ہو۔تعلیم و تربیت کا یہ قدرتی منصو بہ حیوانات کے کردار کو کنٹرول کرنے والے جینز میں ان جسمانی
تبدیلیوں پر منتج ہوا اور یہ سفراد نی انواع حیات سے اعلیٰ کی طرف مسلسل جاری رہا یہاں تک کہ انسانی
پیدائش کی منزل آپہنچی۔جیسے جیسے قدرت ارتقا پذیر انواع حیات کی اپنے ماحول سے آگہی کے دائرہ
کو وسیع کرتی چلی گئی ویسے ویسے ان کے جینز پر ان کے کردار کے بعض نقوش واضح ہوتے چلے گئے
یہاں تک کہ ہر نوع حیات کا مخصوص کردار واضح طور پر دیگر انواع سے الگ دکھائی دینے لگا۔ارتقا
کے سفر میں جب ہم انسانی پیدائش کی منزل پر پہنچتے ہیں تو یہ جان کر ششدر رہ جاتے ہیں کہ زندگی کی
ابتدائی حالتوں اور انسان کے مابین چند مراحل کا نہیں بلکہ بہت طویل مسافتوں کا فرق ہے۔انسان
صرف انہی چیزوں کا شعور نہیں رکھتا جن کو وہ اپنے ارد گرد دیکھتا ہے بلکہ وہ ایسی انواع حیات سے بھی
آگاہ ہے جنہیں نہ تو وہ براہ راست دیکھ سکتا ہے، نہ سن سکتا ہے اور نہ ہی محسوس کر سکتا ہے۔اسے ایسی
صلاحیت عطا کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ مختلف قسم کی امکانی صورتوں کا تصور کر سکتا ہے۔چنانچہ
ارتقا کی یہ بلند تر منزل ہی ہے جو اس کی نگاہ کو زمینی حدود سے بہت بڑھ کر لا متناہی وسعت عطا کرتی
36
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
ہے۔یہ شعور انسان کو اس بلند تر کردار کے ادا کرنے کیلئے تیار کرتا ہے جو اس کے مقدر میں لکھا ہوا ہے
اور ساتھ ساتھ لامحدود ترقی کی اہلیت بھی اس میں پیدا کرتا چلا جاتا ہے۔یہ نئی استعداد انسان اور اس
کے خالق کے مابین پل کا کام دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہمکلام ہونے کا ذریعہ بنتی ہے۔جہاں تک انسانی بقا کیلئے خوراک کا تعلق ہے تو وہ بالقوہ گوشت خور بھی ہوسکتا ہے اور سبزی خور
بھی۔زمانہ قدیم سے گوشت انسانی خوراک کا ایک لازمی جزو رہا ہے، بایں ہمہ وہ صرف سبزیاں کھا
کر بھی زندہ رہ سکتا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ انسانی ارتقا میں وسعت کی سمت کیا ہے۔اس کے
علاوہ ایک اہم سماجی اور اخلاقی سوال بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔انسان کا یہ اہم امتیازی وصف بھی مدنظر
رہنا چاہئے کہ اسے یہ اختیار بخشا گیا ہے کہ وہ چاہے تو اپنی جبلی خواہشات کی پیروی کرے اور چاہے
تو ان کی پیروی سے انکار دے۔جب ہم انسان کو حاصل اختیارات اور ان کے استعمال کا دوبارہ جائزہ لیتے ہیں تو قانون سازی
اور ایک ضابطہ اخلاق کی ضرورت صاف ظاہر ہو جاتی ہے۔اب ہم دوبارہ اسی مسئلہ کی طرف آتے ہیں
جو انسانی بقا کیلئے خوراک کے استعمال سے متعلق ہے اور جانوروں کا گوشت کھانے کے سوال پر پھر غور
کرتے ہیں۔اگر انسان کو اس کی مرضی پر چھوڑ دیا جاتا تو وہ اپنی بقا کے بنیادی تقاضے کی تعمیل اور اپنے
ذوق کی تسکین کی خاطر کسی بھی جانور کو اپنا شکار بنا سکتا تھا اور یہ بھی ممکن نہیں کہ ایک شخص کا ذوق
دوسروں جیسا ہی ہو، لہذا ایسی صورت حال میں پسند کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہو جاتا ہے یہاں انسان
کے جبلی اوصاف کا جانوروں کی ادنیٰ حالتوں سے موازنہ کرنے کا بھی ایک اچھا موقع ملتا ہے۔عالم حیوانات میں کھانے پینے کی عادات معین ہیں اور جانوروں کے عمومی رویہ میں ان کے
ذوق کے انفرادی تنوع کا کردار بہت معمولی ہے۔تاہم انسانوں میں غذا اور پسند نا پسند کے وسیع
تنوع نے ان کی کھانے پینے کی عادات کو بہت پھیلا دیا ہے۔انسان ارتقا کی ایک ایسی منزل پر پہنچ
چکا ہے کہ باوجود گوشت خوری کی خواہش کے ، وہ دوسری چیزیں کھا کر کنٹرول بھی کر سکتا ہے اور اپنی
اس خواہش کو دبا بھی سکتا ہے جو کہ دیگر جانوروں سے ایک بالکل مختلف رویہ ہے۔اس کی ترقی یافتہ
چینی استعداد میں اور آگہی کا وسیع دائرہ اس کے لئے ایک بلند تر مقصد کی خاطر اپنی اندرونی خواہشات
کو قربان کرنا ممکن بنا دیتا ہے۔اور باوجود گوشت خوری کی شدید خواہش کے کسی متبادل چیز میں تسکین
پالیتا ہے اور اس خواہش کے سامنے جھکنے سے وہ خود کو روک سکتا ہے۔جانور تو محض اپنے وجدان کے تابع ہوتے ہیں جبکہ انسان اپنا راستہ خود پسند کرتا ہے۔وہ
عالم حيوانات
37
گوشت خور بھی بن سکتا ہے اور سبزی خور بھی۔یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ انسانی دانت بھی دونوں
قسم کی غذاؤں کے مطابق اپنا کام سرانجام دے سکتے ہیں۔انسانوں اور جانوروں کے رویہ میں ایک اور بہت بڑا فرق یہ بھی ہے کہ بعض صورتوں میں
انسان جانوروں سے کہیں بڑھ کر درندگی پر اتر سکتا ہے۔درندے اپنی نوع کے جانوروں کو ہر گز نہیں
کھاتے لیکن انسان ایسا کر سکتا ہے۔چنانچہ افریقہ کے بعض انتہائی پسماندہ علاقوں میں آج بھی آدم
خورانسان پائے جاتے ہیں۔وہاں ایسے قبائل ہیں جو سرحد پار قبائیلیوں کو گوشت کھانے کی نیت سے
پکڑتے اور مار ڈالتے ہیں۔یہ عظیم الشان جشن ڈھول کی تھاپ پر منایا جاتا ہے۔شیروں، بھیڑیوں
اور کتوں میں بھی اپنے ہم جنسوں کیلئے ایسا سلوک کہیں دکھائی نہیں دیتا یہاں تک کہ خواہ وہ بھوکوں مر
رہے ہوں پھر بھی وہ اپنے ہم جنسوں کو نہیں کھاتے۔بظاہر نظر آنے والی انسانی کردار کی اس خصوصیت کا گہرائی میں جا کر جائزہ لینا چاہئے مبادا ہم
اس سے غلط نتائج اخذ کر بیٹھیں۔انسان کا اپنی ہی نوع کا گوشت نہ کھا نامحض جبلی رویہ نہیں۔در حقیقت
وہ چاہے تو ایسا کر بھی سکتا ہے۔فطرت کا کوئی قانون اس قبیح فعل کے کرنے میں رکاوٹ نہیں بنتا۔یہ تو
محض اقدار کی ایک اعلیٰ اور بلند منزل ہے جو اکثر لوگوں کو ایسے شفیع افعال سے باز رکھتی ہے۔اس نکتہ کی مزید وضاحت کیلئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ عین ممکن ہے کہ ہم جنسوں کو نہ کھانے
کے رجحان کے اعتبار سے ایک شیر انسان کی نسبت زیادہ مہذب دکھائی دے لیکن ضروری نہیں کہ ہم
اس سے کوئی نتیجہ اخذ کر سکیں۔شیر تو محض اپنی جبلت کے مطابق کام کرتا ہے اور اپنے معین طرزعمل
سے انحراف نہیں کرتا جبکہ انسان نے بہر حال اپنا رستہ خود چنا ہوتا ہے۔انعام کا استحقاق بھی ہوتا ہے
جب اس کے پاس انتخاب کا اختیار ہو۔اگر اختیار ہی حاصل نہ ہو تو انعام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔لیکن جہاں پر اختیارات موجود ہوں وہاں پر حقوق و فرائض اور مناسب نامناسب وغیرہ کیلئے ایک
ضابطہ اخلاق کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے۔چنانچہ درست انتخاب کیلئے انسان کو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں رسم و رواج،
عادات واطوار، روایات اور اقدار نیز سماجی پس منظر مختلف ہوتا ہے۔الہی تعلیمات کی یہ فلاسفی دنیا
کے تمام بڑے بڑے مذاہب میں پائی جاتی ہے۔پس تربیت کا ایک طویل، تدریجی اور پر پیچ سفر
ہے جس کے ذریعے انسان بالآخر انسانی رویہ کی منزل تک پہنچا ہے اور یہی انسانی طرز عمل، انسان کو
ادنی حیوانات سے ممتاز کرتا ہے۔اس سفر میں انسان نے محض وہی اقدار نہیں سیکھیں جن کا تعلق عدل