حصہ اول

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 4

38
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کے زمرہ سے ہے۔بلکہ احسان اور ایتاً و ذی القربی کے سبق بھی سیکھے ہیں۔اس سے اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ کے معنوں پر بھی روشنی پڑتی ہے جس میں انسان کی لامحدود
ترقیات اور انعامات کا ذکر ہے جو اس کے طرز عمل کو مزید بہتری اور لطافت عطا کرتے ہیں۔لیکن
اس کا سارا انحصار صحیح رستہ کے انتخاب پر ہے۔اگر انسان صحیح انتخاب کرتا ہے تو مسلسل ترقی کرتا چلا
جائے گا لیکن اگر وہ کسی وقت انتخاب کی آزادی کا غلط استعمال شروع کر دے تو لازماً قعر مذلت میں
گرتا چلا جائے گا جس کا سب سے نچلا درجہ آسفل سفلین ہے۔وہ اتنا بے رحم اور خود غرض ہوسکتا
ہے کہ درندوں سے بھی بدتر ہو جائے۔اس کے باوجود انسان کے اندر یہ غیر معمولی صلاحیت بھی ہے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ایسے اعلیٰ
مقام پر فائز ہو جائے جو عالم حیوانات میں اور کہیں دکھائی نہیں دیتا۔انسان عدل و انصاف اور تقویٰ کی
راہوں پر قدم مارتے ہوئے ایتا عذی القربیٰ کا اعلیٰ ترین مقام حاصل کر سکتا ہے جہاں وہ ذاتی مفاد یا ذاتی
آرام کو ان لوگوں کی خاطر بھی قربان کر دیتا ہے جو در حقیقت اس کے قریبی رشتہ دار بھی نہیں ہوتے۔ہم اس بارے میں کئی ایک مستثنیات بیان کر چکے ہیں۔ایک قدرے مختلف استثناء بعض ایسے
بدخصلت انسانوں میں دکھائی دیتا ہے جو بلا کسی مجبوری کے معصوم بچوں کو صرف ان کا گوشت کھانے
کیلئے مار ڈالتے ہیں۔بچوں پر تشدد بھی اسی زمرہ میں آتا ہے۔یہاں اس امکانی خطرہ کے متعلق
قرآنی انتباہ کی وضاحت ہو جاتی ہے کہ انسان أَسْفَلَ سَفِلِينَ بن سکتا ہے۔ایک گروہ کی شکل میں بھی انسان محض مذہبی اور سیاسی اختلافات کے باعث دیگر بنی نوع
انسان کو ظلم وستم کا نشانہ بناتا ہے۔چنانچہ جب کبھی متعصب اور پست ذہنیت رکھنے والے ملاں یا
بد اخلاق اور ظالم سیاستدان بر سر اقتدار آتے ہیں تو عدل و انصاف سے کلیہ عاری ہو جاتے ہیں۔سین کی عدالت INQUISITION اس کی ایک بڑی واضح مثال ہے۔ازمنہ وسطی کی اسلامی تاریخ میں بھی ایسی کئی تکلیف دہ مثالیں موجود ہیں کہ جب محض مذہبی
اختلاف کی بناء پر ملاؤں نے لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتارا اور حکومتیں خاموش رہیں۔ایسی بہیمانہ
حرکات کو سرسری نظر سے دیکھنے سے ہی دل دہل جاتے ہیں۔ظلم وستم کا یہ سلسلہ ابھی اختتام کو نہیں
پہنچا بلکہ آج بھی جاری و ساری ہے اور کوئی نہیں کہ سکتا کہ انسان
ترقی کرتے کرتے اس مقام پر پہنچ
چکا ہے کہ اب اس کے وحشیانہ حالت کی طرف لوٹ جانے کا کوئی احتمال باقی نہیں رہا۔خود جماعت
احمدیہ کو جس طرح مذہب کے نام پر بار بار انتہائی مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس کے بعد محققین کیلئے
ضروری نہیں کہ وہ ایسے شواہد کی تلاش میں تاریخ کی ورق گردانی کرتے پھریں۔

عالم حيوانات
39
اس کے برعکس انسانوں میں ایسے مہذب اور اعلیٰ اخلاق کی مثالیں بھی ملتی ہیں جو عدل،
احسان اور ایتاء ذی القربی جیسی قرآنی تعلیمات کو ذہنوں میں اُجاگر کر دیتی ہیں۔آج بھی جبکہ
بحیثیت مجموعی انسان اخلاقی انحطاط کا شکار نظر آتا ہے ، اعلیٰ اخلاق کی ایسی منفرد مثالیں موجود ہیں
جنہیں دیکھ کر انسان کے اچھے مستقبل کی امید پھر سے قائم ہو جاتی ہے۔اس ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتا ہوں جو ہے تو کہانی لیکن عدل، احسان اور ایتآ ذی القربی
کے باہمی تعلق کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک بزرگ کسی کھلے
میدان میں بیٹھے تھے کہ اچانک ایک مصیبت کی ماری فاختہ اُن کی گود میں آن گری جس کے تعاقب
میں ایک عقاب تھا۔اُنہوں نے فاختہ کو پناہ دی۔اس پر باز نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ انصاف
کے تقاضے کے خلاف ہے کہ آپ جیسا بزرگ انسان مجھے میری محنت کے پھل سے محروم کر دے
کیونکہ قدرت نے میرے رزق کا سامان ایسے ہی کیا ہوا ہے۔اس بزرگ نے یہ دلیل تسلیم کی لیکن
اس کے باوجود ان کے جذبہ ترحم نے اس بات کی اجازت نہ دی کہ وہ بے چاری فاختہ کو اس باز کا
لقمہ بننے کیلئے پیش کر دیں۔چنانچہ کہانی کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنے جسم سے گوشت کا
ایک ٹکڑا کاٹ کر اس باز کو دے دیں۔لہذا انہوں نے ایسا ہی کیا اور باز سے کہا کہ تم عمدہ گوشت کے
حقدار تو ہو لیکن تمہارا یہ حق نہیں ہے کہ تم اس فاختہ کا گوشت کھانے پر ہی اصرار کرو۔قدرت نے
فاختہ کو ہی تمہارے لئے مخصوص نہیں کیا۔تمہیں گوشت کی ضرورت ہے اور وہ میں تمہیں دے رہا ہوں
جو تمہارے لئے کافی ہونا چاہئے۔یہ کہانی زیر بحث مضمون کو نہایت عمدہ رنگ میں واضح کر رہی ہے۔اس میں عدل کے حقیقی معانی اور اس کے ایسے مواقع پر اطلاق کے اصولوں کی وضاحت ہے جہاں
ایک کی بقا کا انحصار دوسرے کی فنا پر ہوتا ہے۔اس تناظر میں تقویم اور عدل کے قوانین کی ایک تشریح یہ ہوگی کہ ہر جانور کو اس کی بقا کا سامان
اور اس کے حصول کے ذرائع مہیا کر دیئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہر جانور کو بقا کی جدوجہد
میں خطرات بھی در پیش ہیں۔چنانچہ اس طرح ایک ایسا متوازن ایکوسٹم یعنی ماحولیاتی نظام تخلیق
کر دیا گیا ہے جو عدل کے بنیادی اصول پر جاری وساری ہے۔دوسرا پہلو جو اس مثال سے خوب واضح ہو جاتا ہے یہ ہے کہ عدل ایک بنیادی اور مطلق اصول
کے طور پر کارفرما ہے اور جب کبھی بھی احسان کا عدل کے تقاضوں سے ٹکراؤ ہوگا تو عدل کو احسان پر
ترجیح دی جائے گی۔احسان صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جبکہ عدل قائم رہے۔عدل کو قربان کر
کے احسان نہیں ہوتا۔

40
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
اس مثال سے ایک بنیادی سوال یہ اُبھرتا ہے کہ جب عدل اور احسان میں ٹکراؤ دکھائی دے تو
تیسرا رستہ کون سا ہے جو اس مخمصہ کو حل کر سکے؟ اس بزرگ نے بیک وقت عدل اور احسان کے
تقاضے پورے کرنے کیلئے اپنے گوشت کی قربانی دینے کا رستہ اختیار کیا۔اُن کا یہ طرز عمل بھی
ایتاء ذی القربی کہلائے گا کیونکہ اتنی اعلیٰ درجہ کی قربانی صرف اپنے اعزاوا قارب کیلئے ہی دی جا
سکتی ہے۔ایتاء ذی القربی کے یہی وہ حقیقی معانی ہیں جو احسان اور عدل کے تعلق میں قرآن کریم
کے مطالعہ سے معلوم ہوتے ہیں اور انہی اصولوں کے تابع نظام کا ئنات چل رہا ہے۔تاہم یاد رکھنا
چاہئے کہ یہ تینوں اصول ابتدائے آفرینش سے ہی اکٹھے کار فرما نہیں ہو گئے تھے۔درحقیقت مادی دنیا
یعنی بے جان اشیاء کلیۂ اصول عدل کے تابع نظر آتی ہیں۔زندگی نے جنم لیا تو ساتھ ہی شعور پیدا ہوا اور جیسے جیسے اس میں پختگی آتی گئی اور آگہی کا سفر
آگے بڑھتا گیا تو احسان اور ایتا عذی القربی میں بھی ترقی کا آغاز ہوا۔یوں یہ دو اصول ارتقائے
حیات کے سفر میں رہنما اصول قرار پائے اور پھر یہ سلسلہ ترقی کرتا گیا۔تخلیق انسانی کے مرحلہ تک یہ
آہستگی لیکن مستقل مزاجی سے آگے بڑھا ہے لیکن جب یہ اس مقام تک پہنچا جہاں حیوانی اور انسانی
زندگی کے مابین بہت بڑی حد فاصل قائم ہوگئی تو یوں لگا جیسے یہ بہت عظیم جست لگا کر آگے بڑھ گیا
ہے جس سے طرزِ حیات ہی کلیہ تبدیل ہوگئی گویا ایک نئی مخلوق نے جنم لیا ہو۔انسان کی طرف سے مذکورہ بالا اصولوں کو قبول کرنے یا رد کر دینے سے عہد ساز تبدیلیوں نے
جنم لیا اور انسانی تاریخ میں ایسے رجحانات پیدا ہوئے جن کے اثرات بڑے دوررس تھے۔عدل،احسان اور ایتاً عذی القربیٰ کے تعلق میں احساس کا کردار:
سوال پیدا ہوتا ہے کہ حیوانات کی نسبت انسانی احساس کیوں اس قدر مہذب اور ترقی یافتہ
ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ زندگی کے ارتقا کے ساتھ ساتھ احساس نے بھی بتدریج ترقی کی اور انسان
کی منزل پر پہنچ کر یہ اچانک بہت تیزی سے آگے بڑھنے لگا۔کیونکہ انسانی سطح پر پہنچنے کے بعد جسمانی
ارتقا سے کہیں بڑھ کر روحانی ارتقا شروع ہو گیا تھا۔ترقی کی مختلف منازل سے گزرنے کے طویل عرصہ بعد اس نے اپنا دائرہ اور بھی وسیع کر لیا۔افراد کو اپنے ماحول کا شعور حاصل ہوا اور اپنے ہم جنسوں کے بارہ میں آگاہی اور احساس بیدار
ہو گیا۔اس سے اگلے مرحلہ پر ان کے احساس اور آگہی کا دائرہ دیگر انواع حیات تک ممتد ہو گیا۔بنی نوع انسان کے احساسات اپنی شدت اور وسعت کے اعتبار سے حیرت انگیز طور پر بڑھ

عالم حيوانات
41
گئے ہیں۔یہاں احساس اور شعور ا کٹھے کار فرما ہیں۔ان کا باہمی فرق محض ان کے متعلقہ دائرہ کار
سے ہی تعلق نہیں رکھتا بلکہ احساس اور شعور کے معیار بھی الگ الگ ہیں۔انسانوں کے ہاں کوئی
احساس بھی مہم نہیں ہوتا جیسے کسی کیڑے کو کوئی درد ہوتا ہے یا پھر غذامل جانے کی خوشی ہوتی ہے بلکہ یہ
کہیں زیادہ واضح اور شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔اس کا انسانی جسم کے مختلف افعال اور یادداشت سے
بڑا گہرا اور پیچیدہ تعلق ہے۔اس سے یہ امر بہت حد تک واضح ہو جاتا ہے کہ ان دونوں استعدادوں نے ہر دائرے میں
انسانی طرز عمل کی نوک پلک سنوارنے میں بہت اہم اور پیچیدہ کردار ادا کیا ہے اور ہر پہلو سے اس پر
انمٹ نقوش ثبت کئے ہیں۔جب انسانوں میں احساس اور شعور ، عدل و احسان اور ایتا عذی القربی
کے ساتھ مل کر کار فرما ہوتا ہے تو نئے خیالات، نظریات، تصورات اور عقائد جنم لیتے ہیں اور انسانی
زندگی کی تعمیر کرنے والے سب عوامل کو وسعت عطا کرتے ہیں۔مختصر یہ کہ انسان کو اس کی آخری
منزل پر پہنچانے میں عدل، احسان اور ایتآء ذی القربیٰ نے ہمیشہ تعمیری یا تخریبی اعتبار سے مرکزی
کردار ادا کیا ہے۔

42
انسان بطور عالم صغیر :
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
-5 انسانی ارتقا کا اگلا قدم
انسان تخلیق کا عظیم ترین معجزہ ہے۔اس کے وجود میں کھربوں سالوں پر محیط ارتقائے حیات
سمویا ہوا ہے۔یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے۔ہر انسان کے اندر ارتقائے حیات کی تاریخ کا مکمل ریکارڈ
موجود ہے۔انسان، عالم صغیر کی حیثیت رکھتا ہے۔در حقیقت یہ زمان و مکان کے کامل امتزاج کی
ایک زندہ علامت ہے۔لیکن اس موضوع پر مزید روشنی ڈالنے سے پہلے اس حیرت انگیز حقیقت کا ذکر
ضروری ہے کہ قرآن کریم انسانی تخلیق کے تمام مراحل اور بنیادی خدوخال کا پوری طرح احاطہ
کرتا ہے اور کوئی بھی قابل ذکر مرحلہ ایسا نہیں جو اس نے بیان نہ کیا ہو۔تمام مخلوقات میں سے قرآن کریم نے صرف انسانی تخلیق کو کامل عدل کے کردار کی وضاحت
کیلئے سب سے بڑی علامت کے طور پر بیان
فرمایا ہے۔چنانچہ فرمایا:
يَايُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبَّكَ الْكَرِيمِ الَّذِي خَلَقَكَ
فَسَونَكَ فَعَدَ لَكَ فِي أَي صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ
(الانفطار 7:82 تا 9)
ترجمہ: اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارہ میں کس بات نے دھو کے میں
ڈالا ؟ وہ جس نے تجھے پیدا کیا۔پھر تجھے ٹھیک ٹھاک کیا۔پھر تجھے اعتدال
بخشا۔جس صورت میں بھی چاہا تجھے ترکیب دی۔آئیے اب اس آیت پر قدرے تفصیل سے دوبارہ نظر ڈالتے ہیں۔اللہ تعالیٰ گویا انسان سے
یوں مخاطب ہے کہ اے انسان! کس چیز کے برتے پر تو اپنے خالق و مالک خدا کے سامنے اکثر رہا
ہے؟ اگر تو کائنات کی عظمت اور اس کے اسرار کو نہیں سمجھ سکتا تو کم از کم اپنی ذات میں ڈوب کر اس
کامل توازن کو دیکھ جس کے ساتھ خدا نے تجھے پیدا کیا ہے یعنی اس کا ئنات پر غور کر جو تیرے اندر
ہے۔کیا پھر بھی تو خدا کے وجود کا انکار کرنے کی جرات کر سکتا ہے؟ ہم پھر کہتے ہیں کہ وہی خدا ہے
جس نے تجھے پیدا کیا، شکل وصورت دی اور حسین تناسب عطا فر مایا۔اگر چہ یہ آیات چودہ سو سال پہلے نازل ہوئیں لیکن یوں لگتا ہے کہ یہ آج کے اس جدید سائنسی
دور میں نازل ہوئی ہیں۔قرآن کریم کے نزول کے وقت اس بات کا کوئی تصور بھی نہیں تھا کہ انسان

انسانی ارتقا کا اگلا قدم
43
اتنے جینیاتی مراحل سے گزرا ہے اور اس نے اتنی مختلف شکلیں اختیار کی ہیں اور اس قدر مختلف
نامیاتی مرکبات کے تناسب سے اس کی تشکیل ہوئی ہے۔یہ سب کچھ ارتقا کی تاریخ کا آئینہ دار
ہے۔سورۃ الانفطار کی مذکورہ بالا آیات ہرگز اُس زمانے کے انسان کے ذہن کی اختراع نہیں ہو
سکتیں۔یہ آیات انسان کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ اپنی پیدائش سے پہلے مختلف شکلوں اور صورتوں سے گزرا
ہے۔ان ان گنت تبدیلیوں کیلئے نامیاتی مرکبات کے مختلف تناسب کی ضرورت تھی۔انسان یہ سوچ
کر حیران رہ جاتا ہے کہ ابتدائی زمانے کے لوگوں نے ان آیات سے کیا پیغام اخذ کیا ہوگا، جو
در اصل آنے والے زمانوں سے تعلق رکھتی تھیں؟
سورۃ القیامۃ میں یہ مرکزی خیال اور بھی واضح دکھائی دیتا ہے کہ:
بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ وَلَوْ الْقَى مَعَاذِيْرَهُ
(القیامة 16،15:75)
ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے نفس پر بہت بصیرت رکھنے والا ہے۔اگر چہ وہ اپنے بڑے بڑے عذر پیش کرے۔اس سے مراد یہ ہے کہ انسان اعتذار کے پردہ میں چھپ سکتا ہے۔تاہم اس میں یہ صلاحیت
موجود ہے کہ وہ اپنی نیت کے پس پردہ محرکات کو جان سکے۔خود کو جان سکنے کی اسی صلاحیت کا
قرآن کریم نے سورۃ الشمس کی درج ذیل آیت میں دوبارہ ذکر فرمایا ہے:
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُوبَهَا (الشمس 9:91)
ترجمہ: پس اس کی بے اعتدالیوں اور اس کی پر ہیز گاریوں ( کی تمیز کرنے کی
صلاحیت ) کو اس کی فطرت میں ودیعت کیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ذی روح کی گھٹی میں ڈال دیا ہے کہ اس کیلئے کیا اچھا ہے
اور کیا برا۔نیز یہ کہ اسے کیا کرنا چاہئے اور کس کام سے رُک جانا چاہئے۔پس اپنی فطرت کی آواز کوسن
کر انسان اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بالفاظ دیگر اللہ تعالیٰ نے فطرت انسانی
میں وجدان کی ایسی صلاحیت رکھ دی ہے جو پیش آمدہ خطرات کے متعلق انتباہ کرتی رہتی ہے جو اس کے
فیصلوں کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں۔اسی طرح سے متنبہ کرنے کی ایسی صلاحیت عطا کی گئی ہے جو
ہمیشہ صحیح اور غلط میں تمیز کر کے اس بات
کو عملاً ناممکن بنا دیتی ہے کہ وہ نا دانستہ طور پر کوئی غلط کام کرے۔جب ان آیات کو ملا کر پڑھا جائے تو علم کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔سائنسدانوں نے ان علوم کا

44
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن تحقیق و جستجو میں وہ جتنا آگے بڑھتے ہیں یہ مضامین اسی قدر وسعت
اختیار کرتے چلے جاتے ہیں۔در حقیقت ان وسعتوں کی کوئی حد بست ہی نہیں ہے۔زندگی کی
خصوصیات کو اپنے اندر سموئے ہوئے خلیات کے جامع مطالعہ کیلئے سائنسدانوں کی کئی نسلیں درکار
ہوں گی لیکن پھر بھی یہ مضمون ختم نہیں ہوگا۔زندگی کے بنیادی اجزائے ترکیبی:
جب ہم انسانی جسم اور اس کے اجزائے ترکیبی پر غور کرتے ہیں تو اپنے اجسام میں ایک نہایت
پیچیدہ نظام سرگرم عمل پا کر حیران رہ جاتے ہیں۔انسانی جسم اربوں خلیات سے تعمیر ہوا ہے۔ہر خلیہ
دوسرے سے مختلف اور مخصوص شکل وصورت کا حامل ہے جو اس کے کام کی نوعیت کے مطابق بدلتی
رہتی ہے۔یہ خلیات اپنے حجم اور شکل وصورت کے اعتبار سے کئی قسم کے ہوتے ہیں اور ان کے مختلف
حصے ہوتے ہیں۔ہر حصہ جسم میں ایک مخصوص کام سرانجام دیتا ہے۔لیکن نیوکلیس ان میں ایک
مرکزی کردار ادا کرتا ہے، جس کا کام بہت دقیق اور پیچیدہ ہوتا ہے۔نیوکلیس خلیہ کے اندر ایک جھلی میں لپٹا ہوتا ہے۔اس جھلی کے اندر کی طرف نیوکلیو پلازم
(Neucleoplasm) ہوتا ہے جس میں آر۔این۔اے اور ڈی۔این۔اے بکثرت موجود ہوتا
ہے۔یہ وہ مادہ ہے جو کہ خلیہ کی تقسیم کے عمل میں نہایت بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ایک صحت مند خلیہ
کا انحصار اس کے نیوکلیس پر ہوتا ہے۔نشو ونما، میٹا بولزم یعنی خلیہ کے اندر جاری عمل تعمیر وتخریب،
افزائش نسل اور خصوصیات
کی منتقلی کیلئے یہ ایک ضروری ذریعہ ہے۔مزید وضاحت کیلئے ہم یوں کہ سکتے ہیں کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے اربوں خلیات
میں سے صرف ایک خلئے کے اندر اس سے کہیں زیادہ معلومات ذخیرہ کی گئی ہیں جو انسان کے بنائے
ہوئے کسی جدید ترین کمپیوٹر کی یادداشت میں محفوظ ہو سکتی ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ اربوں خلیات
میں بالکل ایک جیسی معلومات ذخیرہ کی گئی ہیں اور ان میں سے ہر خلیہ جسمانی نظام کو چلانے میں اپنا
کردار ادا کر رہا ہے۔جسم کے اندر عین صیح وقت اور درست سمت میں خلیہ کے اندر ایک عمل واقع ہوتا
ہے جو ان افعال کیلئے محرک کی حیثیت رکھتا ہے جن کی خاطر اس خلئے کو تخلیق کیا گیا ہے۔اسی طرح
آر۔این۔اے کے ذریعے جو کہ پیغامبر خلیات ہیں معلومات کو جسم کے دیگر متعلقہ حصوں تک پہنچایا
جاتا ہے۔یہ سارا کام بغیر کسی تصادم کے کامل ہم آہنگی کے ساتھ سرانجام پاتا ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے سائنسدانوں کے خورد بین کی مدد سے انسانی خلئے

انسانی ارتقا کا اگلا قدم
45
کے عجائبات سے آگاہ ہونے سے بہت پہلے حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کریم کے
ذریعے یہ علم عطا فر ما دیا تھا۔پس قرآن کریم کے اس بیان کی موزونیت اور جامعیت کو دیکھ کر انسان
حیران رہ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُس نے تمہیں پیدا کیا، پھر تمہاری تکمیل کی اور پھر عدل کی تمام
شرائط ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمہیں سنوارا اور کئی کامل متوازن صورتوں میں ڈھالا (الانفطار 7:82 تا9)
اُس زمانے کا انسان یہ دیکھ کر حیران ہوا ہوگا کہ قرآن کریم نے بنی نوع انسان کی تخلیق اور بناوٹ میں
توازن کے مضمون کو بیان کرنے کیلئے عدلگ“ کا لفظ ہی کیوں استعمال فرمایا ؟ اس سے پہلے کسی
بھی فلسفے یا مذہبی کتاب میں تخلیق انسانی کا مضمون اتنی وضاحت کے ساتھ بیان نہیں ہوا۔66
توازن اور آگہی :
یہ امر قابل ذکر ہے کہ قرآن کریم نے مختلف مقامات پر جو اصطلاحات استعمال فرمائی ہیں ان
میں بہت لطیف ربط پایا جاتا ہے۔مثلاً تمام ارضی اجسام میں توازن کار فرما دکھائی دیتا ہے جبکہ
انسانوں میں جاری اصول کو بیان کرنے کیلئے عدل کا لفظ استعمال ہوا ہے لیکن اس سے ہرگز یہ مراد
نہیں کہ انسان ” موزون نہیں ہے۔عدل موزون اور میزان دونوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے نیز اس
میں توازن اور انصاف کے متعلق شعوری احساس کا مفہوم بھی شامل ہے۔پس عدل تو ازن کی ایک
بہت بلند منزل کی نشان دہی کرتا ہے جس میں شعور کا عنصر بھی شامل ہو گیا ہے۔قرآن کریم کے
مطابق انسان کو عدل کے اصول پر تخلیق کیا گیا ہے جس کی رو سے وہ عظیم الشان الہی نظام عدل میں
بلندترین مرتبہ پر فائز ہے اور دیگر تمام مخلوقات سے افضل اور اشرف ہے۔ابتدائے آفرینش سے ہی عدل نے قوانین قدرت کی شکل میں ایک لاشعوری کردار ادا کیا
ہے۔بعد ازاں جب کائنات کا ارتقا آغاز حیات کے مرحلے تک آن پہنچا تو عدل کا یہ لاشعوری عمل،
متوازن طرز عمل کی ایک وجدانی شکل میں تبدیل ہو گیا۔نیز تخلیقی اصول جو تمام ارتقائی مراحل میں
کارفرما ہوتے ہیں مکمل لاشعوری عمل یا توازن کے وجدانی عمل کے تابع ہیں۔جیسا کہ قبل از میں بیان
کیا جا چکا ہے کہ شعور کی تیسری منزل تک صرف انسان ہی پہنچتا ہے۔اربوں سال پر محیط ارتقا کے دوران، زندگی کی آگہی کی سطح بتدریج بلند ہوتی چلی گئی۔اس تمام
سفر کا مقصد شعوری عدل کی آخری منزل کا حصول ہی تھا جو کہ انسانی ذہن اور روح کی مزید ترقی کیلئے
اور آئندہ ایک نامعلوم، اعلیٰ اور لطیف زندگی کیلئے بہت ضروری ہے۔ترقی کی اس سیڑھی کا ہر زینہ
عدل ہی کا مرہون منت ہے۔چنانچہ عدل کے ایک درجے سے دوسرے درجے کی طرف بڑھے بغیر

46
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
زندگی کے بلند تر مقامات کا حصول ممکن نہیں۔عدل سے احسان نے جنم لینا تھا جس نے پھر بالآخر
اس اعلیٰ درجے کے تعلق میں بدل جانا تھا جسے قرآن کریم نے ایتا ء ذی القربیٰ کا نام دیا ہے۔یعنی
غیروں کے ساتھ اپنے قریبی رشتے داروں جیسا سلوک۔مختصر یہ کہ عدل کا اعمال اور کردار کے شعوری احساس کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔یہ لفظ
انسانی کردار کو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے جبکہ انسانی اعمال شعور ہی سے جنم لیتے ہیں اور ان
میں صراط مستقیم سے انحراف کا رجحان نہیں پایا جاتا۔یہیں سے زندگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔

انسانی جسم کا اندرونی توازن
-6- انسانی جسم کا اندرونی توازن
اچھے اور برے کی اندرونی کسوٹی:
47
قبل ازیں ہم سورۃ الشمس کی آیت نمبر 9 کے ایک معنی کی تفصیل بیان کر چکے ہیں اب ہم اسی
کے ایک اور پہلو کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو یہ صلاحیت عطا فرمائی ہے کہ وہ بیماری اور صحت نیز تعمیری اور تخریبی
عمل میں تمیز کر سکتا ہے۔تمیز کرنے کا یہ نظام انسان کے کسی شعوری علم کے بغیر ایک خود کار طریق پر
جاری ہے۔اس کا اطلاق نہ صرف بنی نوع انسان بلکہ تمام انواع حیات پر ہوتا ہے۔ہرادنی اور اعلیٰ
نوع حیات کو ایسا اندرونی نظام ودیعت کیا گیا ہے جو اُ سے آگاہ کرتا ہے کہ اس کے وجود کی چھوٹی سی
دنیا میں اس
کیلئے کیا اچھا ہے اور کیا برا۔یہاں تک کہ امیبا کی صحت اور بیماری کی بھی اپنی حدود ہیں کہ
اسے کس چیز سے پر ہیز کرنی چاہئے اور کس چیز کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔لیکن انسان میں یہ
صلاحیت اتنی ترقی یافتہ اور پیچیدہ ہے کہ اس کا سرسری سا مطالعہ ہی حیران و ششدر کر دیتا ہے۔انسانی زندگی کی ہر سطح پر چناؤ اور رد کر دینے کا عمل بڑی جامعیت کے ساتھ جاری وساری
ہے۔مندرجہ ذیل چھوٹی سی مثال اس کی بخوبی وضاحت کرتی ہے۔بھوک انسان کو اس بات سے
آگاہ کرتی ہے کہ اسے توانائی کی ضرورت ہے۔چنانچہ دیکھنے، سونگھنے، چھونے ، چکھنے حتی کہ بعض
اوقات سننے کی جس بھی ایک ایسے آدمی کیلئے جسے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے فوراً اپنا کام شروع کر
دیتی ہے کہ اس کیلئے کیا اچھا ہے اور کیا برا۔چنانچہ جیسے ہی انسان کسی غذا کا کوئی لقمہ چبانا شروع کرتا
ہے تو ذائقہ اور حرارت کی حسیات، دانت، لعاب دہن کے غدود، جبڑوں کی ہڈیاں اور عضلات
غرضیکہ تمام اعضاء باہم پوری ہم آہنگی کے ساتھ اپنا اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔آخر کار
جب کوئی چیز نگل لی جاتی ہے تو چناؤ کا عمل خوراک کو اُس کے سادہ تر اجزا میں توڑنے اور غیر ضروری
فاضل مادوں سے پاک کرنے کے سلسلہ میں اور بھی گہرا اور اہم ہو جاتا ہے۔چنانچہ انسان کو بیکٹیریا
اور وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے ہر قسم کا ضروری انتظام کیا گیا ہے۔ان مراحل کے بعد یہ
نیم ہضم شدہ غذا ایسے کیمیائی اجزا میں تبدیل کر دی جاتی ہے جو بآسانی جزو بدن بن سکتے ہیں اور
نسبتا زیادہ پیچیدہ نامیاتی مرکبات میں ڈھل سکتے ہیں۔یہ چند ایک مثالیں ہیں جو اختصار کے ساتھ نہایت سادہ رنگ میں بیان کی گئی ہیں کہ کس طرح

48
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
اللہ تعالیٰ نے وہ سارا نظام عطا فرمایا ہوا ہے جو خوراک کو محفوظ طور پر ہضم کرنے کیلئے ضروری ہے۔اگر
خدانخواستہ توازن بگڑ جائے تو زندگی اور صحت کا معیار بری طرح متاثر ہوگا۔یہ توازن اور تناسب اتنا
معین اور کامل ہے کہ اس میں معمولی سا بگاڑ بھی زندگی کیلئے موت کا پیغام ثابت ہوسکتا ہے۔سورۃ الشمس کی آیت نمبر 9 میں استعمال ہونے والے لفظ ”فجور سے ایسے تغیرات مراد لینا جو
کہ صحت کیلئے خطرناک ہوں بالکل صحیح ہو گا جبکہ اسی آیت کا لفظ ” تقوی“ اس صلاحیت کی طرف
اشارہ کر رہا ہے جس کے ذریعے انسان ایسے خطرات سے بچنے کی کوشش کرتا ہے جو بالآخر بیماری
یا موت پر منتج ہوتے ہیں۔پس انسانی جسم کے تعلق میں سورۃ الشمس کی یہ آیت اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ علم الاعضاء
تشریح الابدان ، اعصابی نظام، جگر کا نظام، وریدی نظام، غدودوں کا نظام اور دفاعی نظام سب کو یہ علم
ودیعت کیا گیا ہے کہ ان کیلئے کیا اچھا ہے اور کیا برا۔مذکورہ بالا نظاموں میں سے کسی ایک کے تفصیلی
مطالعہ کو ضبط تحریر میں لانے کیلئے کئی جلدیں درکار ہوں گی پھر بھی یہ مضمون ختم نہیں ہوگا۔لیکن اسے
سحر انگیز اور حیرت انگیز کہ دینا بھی تو سادہ لوحی ہی ہوگی۔انسانی زندگی کے باریک در باریک اور تہ در تہ
اسرار کا مشاہدہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ایس کو ونڈر لینڈ میں چھوڑ دیا جائے لیکن انسانی تخلیق کے عجائبات
کے سامنے تو حیران کن اور پر اسرار کہانیاں بالکل بیچ ہیں۔ہم یہ دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب جاتے ہیں کہ جسمانی افعال کس طرح متعلقہ قرآنی بیانات
کی مکمل تصدیق کرتے ہیں۔انسان میں بیماری کا رجحان اور پھر قریباً تمام بیماریوں کے خلاف اس
میں دفاعی صلاحیت کا موجود ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے یہاں تک کہ کینسر جیسا موذی مرض بھی
ماہر معالجین کی کسی مداخلت کے بغیر ٹھیک ہو سکتا ہے۔طبی سائنس کی تاریخ میں کینسر کے بعض آخری
درجے پر پہنچے ہوئے ایسے کیس بھی ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں مریض مکمل شفایاب ہو گئے اور ڈاکٹر
آج تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ کیونکر ممکن ہوا؟ ماہرین کا سارا علم اس وقت دھرے کا دھرا رہ جاتا
ہے جب بستر مرگ پر پڑا ہوا ایک مریض رو بصحت ہو کر از سر نو زندگی کا آغاز کر دیتا ہے جبکہ شفا کی
بظاہر کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔سائنسدانوں کی متفقہ رائے یہ ہے کہ انسانی جسم کے دفاعی نظام کے
اسرار کو ابھی تک محض سطحی طور پر ہی سمجھا جاسکا ہے پھر بھی ہم پورے وثوق سے کہ سکتے ہیں کہ ہمارے
دفاعی نظام میں لامتناہی امکانات موجود ہیں۔دفاعی نظام کامل ہونے کے باوجود انسان کو ابدیت عطا نہیں کرسکتا۔کیونکہ ہر نظام کے ساتھ

انسانی جسم کا اندرونی توازن
49
اس کا ایک برعکس نظام بھی جاری وساری ہے جو اس کی آخری فنا کیلئے اپنا معین کام کرتارہتا ہے۔پس
ہر چیز کمال درجہ پر متوازن اور متناسب ہے۔انسانی جسم کے ہر خلیہ کی زندگی کی میعاد پہلے سے طے
ہے اور جینز پر نمایاں (Dominant) اور خوابیدہ (Recessive) صفات کے پیچیدہ نقوش کی
صورت میں ثبت ہے۔یہ بھی واضح طور پر پہلے سے ہی طے ہے کہ کسی بھی عضو کی نشو ونما کی رفتار اس
کی موت کی رفتار سے کب تک زیادہ رہے گی؟ نیز یہ بھی کہ نشو و نما کی رفتار اور موت کی رفتار کب تک
یکساں رہے گی اور کب مؤخر الذکر رفتار بڑھ جائے گی اور فتنا کا عمل بقا کے سلسلہ پر غالب آجائے گا ؟
پس اس سارے عمل میں کچھ بھی اتفاقی یا حادثاتی نہیں ہے۔جسمانی نشو ونما:
وضاحت کیلئے ایک سادہ سی مثال یعنی دانت کی نشو و نما کا مطالعہ کرتے ہیں۔ہمارا اندورونی
نظام دودھ کے دانتوں کی نشوونما کی رفتار اور ان کے خراب ہو جانے کی رفتار کی مسلسل نگرانی کرتا ہے نیز
اسے ایک مناسب حد میں رکھتا ہے۔چنانچہ چند سالوں تک نشو و نما کی رفتار، شکست وریخت کی رفتار
سے زیادہ رہتی ہے۔اس سے اگلے مرحلے پر ان دونوں کی رفتار کچھ عرصہ تک یکساں رہتی ہے جس کے
بعد شکست وریخت کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور دودھ کے دانتوں کے دن پورے ہو جاتے ہیں جس کے
بعد بلوغت کے دانتوں کی افزائش کا دور شروع ہوتا ہے۔اس دور کے آغاز میں افزائش کی رفتار شکست
وریخت کی رفتار سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔مقررہ لمبائی، چوڑائی اور موٹائی حاصل کر لینے تک ان کی
نشو ونما کی رفتار زیادہ ہی رہتی ہے لیکن اس کے بعد نشو ونما اور شکست و ریخت کی رفتار باہم بالکل
یکساں اور متوازی ہو جاتی ہے اور سوائے اس کے کہ دانت کسی بیماری کی وجہ سے یا حادثہ کی بناء پر
خراب ہو جائیں وہ بالکل صحت مند رہتے ہیں اور بظاہر ان کے حجم وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔لوگ عموماً یہی سمجھتے ہیں کہ دانتوں
کی نشو ونما مکمل ہوئی اور اب یہ بڑھنا بند ہوگئے ہیں حالانکہ یہ
معصومانہ سا خیال حقیقت سے بہت دور ہے۔کیونکہ اگر دانتوں کی افزائش کا عمل رک جائے تو چند
ہفتوں یا مہینوں کے اندر اندر سارے دانت گھس جائیں اور ان
کا کچھ بھی باقی نہ بچے اس کے برعکس اگر
دانتوں کی نشو و نما کی ابتدائی رفتار برقرار رہے تو یہ بڑھتے بڑھتے اس قدر لمبے ہوجائیں کہ نچلے دانت
کھوپڑی کو پھاڑ کر اوپر نکل جائیں اور بالائی دانت جبڑے سے نیچے لٹکتے ہوئے دکھائی دینے لگیں۔الغرض یہ کوئی بے ہنگم سلسلہ نہیں بلکہ ایک با قاعدہ نظام کے تابع ہے۔ایک مقررہ مدت تک
شرح افزائش کو برقرار رکھنے اور پھر بر وقت اس میں تبدیلی پیدا کرنے کے تمام عوامل طبعی طور پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی